سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن پاکستان کے پروگرام ، جمع پونچی کے زیر اہتمام ہائر ایجوکیشن کمیشن اور انڈس انٹرپنیور کے تعاون سے اسلام آباد، لاہور اور پشاور میں آگہی سمینار

منعقد،سیمینار امریکی سفارت خانے اور ہائر یجوکیشن کمیشن کے مابین تعاون سے ملک میں میں ملکیتی کاروبار شروع کرنے کے خواہش مند طلباء میں سٹارٹ اپ کپ 2017کے مقابلے کا حصہ ہیں

جمعہ 13 اکتوبر 2017 17:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) سرمایہ کاری اور مالیاتی نظم سے متعلق آگہی کے لئے سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان کے پروگرام ، جمع پونچی کے زیر اہتمام ہائر ایجوکیشن کمیشن اور انڈس انٹرپنیور کے تعاون سے اسلام آباد، لاہور اور پشاور میں آگہی سمینار منعقدکئے گئے۔ یہ سیمینار امریکی سفارت خانے اور ہائر یجوکیشن کمیشن کے مابین تعاون سے ملک میں میں ملکیتی کاروبار شروع کرنے کے خواہش مند طلباء میں سٹارٹ اپ کپ 2017کے مقابلے کا حصہ ہیں۔

جمعہ کو سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق ان سیمنار میں یونیورسٹیوں کے طلباء اور ریسرچ ڈیپارمنٹ کے عہدیداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

ان سیمیناروں کا بنیادی مقصد نوجوانوں میں نئے کاروبار کو شروع کرنے کے رجحان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ ایس ای سی پی کے ماہرین نے مقابلوں کے شرکاء کو کاروبار کے لئے کمپنی کی رجسٹریشن کے اہمیت اور اس کے طریقہ کار پر بریفنگ اور تربیت فراہم کی۔

شرکاء کو کاروبار اور کمپنیوں کی مختلف اقسام ، کاروبار شروع کرنے کے لئے سرمائے کے حصول اور اس حوالے سے ایس ای سی پی کے ریگولیٹری فریم ورک پر بھی بریفنگ دی۔ اس موقع پر ملک میں سرمایہ کاری کے دستیاب مواقعوں جیسے کہ میوچل فنڈز اور کیپٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاری اور سٹاک مارکیٹ سے منسلک چھوٹے کاروبار شروع کرنے کے مواقعوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر طلباء نے بھی ٹیکنالوجی ، موبائیل اپلی کیشن ، ای کامرس ، مالیاتی امور ، زراعت اور معاشرتی ترقی سے جڑے کاروبار کے نئے نئے آئیڈیاز بھی پیش کئے۔ ایس ای سی پی کے ماہرین نے کمپنی رجسٹریشن کے آن لائن طریق کار اور فاسٹ ٹریک طریقے سے کمپنی رجسٹرڈ کروانے کے بارے میں بھی بتایا۔ شرکا کو سنگل ممبر کمپنی کی رجسٹڑیشن اور اس کے فوائد بھی بنائے گئے۔ شرکا نے مختلف سوالات کئے اور پاکستان میں نجی کاروبارکے لئے موجود قوانین اور ریگولیٹری فریم ورک کو سراہا۔ آخر میں شرکا نے مالیاتی امور پر آگہی کے لئے سمینار منعقد کرنے پر ایس ای سی پی کو سراہا۔