احتساب عدالت میں سپریم کورٹ پرحملہ فلم کا ٹریلرچلا ہے، طاہرالقادری

جوڈیشل کمپیلکس سے رینجرزکوہٹانے کے اصل مقاصد واضح ہوگئے ،،نوازشریف بانی متحدہ سے بھی زیادہ خطرناک ہیں، شریف خاندان اداروں کو بدنام اورمعیشت کو تباہ کرے گا, پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا پریس کانفرنس سے خطاب

جمعہ 13 اکتوبر 2017 17:46

احتساب عدالت میں سپریم کورٹ پرحملہ فلم کا ٹریلرچلا ہے، طاہرالقادری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمپیلکس سے رینجرزکوہٹانے کے اصل مقاصد واضح ہوگئے ، احتساب عدالت میں سپریم کورٹ پرحملہ فلم کا ٹریلر چلا ہے،نوازشریف بانی متحدہ سے بھی زیادہ خطرناک ہیں، شریف خاندان اداروں کو بدنام اورمعیشت کو تباہ کرے گا۔

لاہورمیں پریس کانفرنس کے دوران ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ نوازشریف بانی متحدہ سے بھی زیادہ خطرناک ہیں، غیر آئینی سیاست پاکستان کی ریاست پرحملہ آورہے، شریف خاندان سپریم کورٹ کو سپریم نہیں مانتا، ان سے بڑا دہشت گرد اور بدمعاش کوئی نہیں، شریف خاندان اداروں کو بدنام کرے گا اورمعیشت کو تباہ کرے گا، یہ لوگ اتنا بڑا بحران پیدا کردیں گے جس سے نکلنا مشکل ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ عدالت میں ہلڑبازی قابل مذمت ہے، گاڈ فادرکے حکم پرعدالت میں غنڈہ گردی ہوئی، جوڈیشل کمپیلکس سے رینجرزکوہٹانے کے اصل مقاصد واضح ہوگئے، احتساب عدالت میں سپریم کورٹ پرحملہ فلم کا ٹریلرچلا، عدالت کی سیکیورٹی فوج اور رینجرز کے سپرد کی جائے۔ حکومت کو پاکستان کی سالمیت کی کوئی فکرنہیں، حکومت کیوزرا پاکستان کے خلاف سازشیں کررہیہیں، حکومت میں بیٹھے وزرا ملک کو بحرانوں میں مبتلا کررہے ہیں، ماڈل ٹان میں سرعام چہروں پرگولیاں ماری گئی، انہوں نے ساڑھے تین سال قانون اورانصاف کا مذاق اڑایا، حلف نامیمیں تبدیلی سیان کی چوری پکڑی گئی، یہ لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے۔