ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ ، خاتون شہری زخمی

پاک فوج کا بھارتی جارحیت کو بھرپور جواب، دشمن کی گنیں خاموش

جمعہ 13 اکتوبر 2017 17:46

ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ ، خاتون شہری زخمی
راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک خاتون شہری زخمی ہوگئی، پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دے کر دشمن کی گنیں خاموش کرا دیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک خاتون شہری 46 سالہ سفینہ بی بی زخمی ہوگئی ۔ بھارتی فوج نے پونچھ عباسپور سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ پاک فوج بھی بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دے رہی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے بھارتی فوج ایل او سی پر رہنے والی شہری آبادی کو نشانہ بنارہی ہے جس کی وجہ سے اب تک کئی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :