نوابزادہ گزین مری کے مقدمہ کی سماعت ،وکیل کی درخواست پر عدالت نے ملزم کو پیشی میںحاضر ہونے سے مستثنیٰ قرار دیا

جمعہ 13 اکتوبر 2017 17:26

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2017ء) انسداد دہشت گردی کے جج محمد رفیق لانگو کی عدالت میں سابق صوبائی وزیر نوابزادہ گزین مری کے مقدمہ کی سماعت ،ملزم کی جانب سے عدالت میںان کے وکیل رحمت اللہ مندوخیل پیش ہوئے ،وکیل کے درخواست پر معزز عدالت نے ملزم کو آج کے پیشی میں حاضر ہونے سے مستثنیٰ قرار دیا ، تفصیلات کے مطابق قتل ، اقدام قتل اور دھماکہ خیز مواد کے مقدمہ میں سابق صوبائی وزیر نوابزادہ گزین مری کی مقدمہ کی سماعت انسداد دہشت گردی سبی کی عدالت میںہوا سماعت کے موقع پر ملزم کی جانب سے ان کے وکیل رحمت اللہ مندوخیل پیش ہوئے اور معزز عدالت میںملزم کی جانب سے ایک درخواست دیتے ہوئے اپنے موکل کوآج کی پیشی میں حاضر ہونے سے مستثنیٰ قرار دینے کی اپیل کی جس پر معز ز جج نے درخواست کو منظور کرتے ہوئے ملزم کو آج کے پیشی میں حاضر ہونے سے مستثنیٰ قرار دیتے ہوئے مقدمہ کی سماعت 27اکتوبر تک ملتوی کر دیا،سرکار کی جانب سے مقدمہ کی پیروی میر مراد بخش مری نے کی۔

متعلقہ عنوان :