مسلم کانفرنس نظر یاتی قوت کی حامل کشمیریوں کی سیاسی قوت ہے،اقبال انقلابی

جمعہ 13 اکتوبر 2017 17:22

بھمبر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) آل جموں کشمیر کانفرنس ضلع بھمبر کے صدر اقبال انقلابی نے کہاہے کہ مسلم کانفرنس نظر یاتی قوت کی حامل کشمیریوں کی سیاسی قوت ہے جس نے تحریک آزادی کو دنیا میں اجا گر کرنے کیلئے بھرپورکردار ادا کیا،مجاہد اول نے جس شمع کو مشکل اور کٹھن حالات میں روشن کیا تھا اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آج بھی پوری آب و تاب کے ساتھ روشن ہے تحریک آزادی اور استحکام پاکستان کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

انہوں نے برنالہ،کوٹ جیمل ،موئل کا دورہ کیا اپنے اس دورہ کے دوران مسلم کانفرنس کے عہدیداران اور کارکنوں سے ملاقات کی اس موقعہ پر عہدیداران اور کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم کانفرنس ریاست کے حقوق کی محافظ ہے مجاہد اول نے جس شمع کو مشکل اور کٹھن حالات میں روشن کیا تھا اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آج بھی پوری آب و تاب کے ساتھ روشن ہے تحریک آزادی اور استحکام پاکستان کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے مسلم کانفرنس نظر یاتی قوت کی حامل کشمیریوں کی سیاسی قوت ہے جس نے تحریک آزادی کو دنیا میں اجا گر کرنے کیلئے کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

مسلم کانفرنس کے کارکن اپنے آپ کو تحریک آزادی کیلئے وقف کردیں گے اوع عوامی مسائل کے لئے اپنا جاندار کردار ادا کریں گے۔