آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے یوم تاسیس کی تیاریاں جاری

جمعہ 13 اکتوبر 2017 17:21

بھمبر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے 85ویں یوم تاسیس کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں ۔مسلم کانفرنس 15تا 17اکتوبر آزاد کشمیر میں مسلم کانفرنس کی 85ویں یوم تاسیس کے سلسلہ میں تمام ضلعی ہیڈ کوارٹر اور دیگر مقامات پر تقریبات منعقد کی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

بھمبر ضلع میں 85ویں یوم تاسیس منانے کی تیاریاں شروع ۔ضلعی ہیڈ کوارٹر میں 15اکتوبر کو ایک تقریب ہو گی تقریب کے موقعہ پر ضلعی صدر ابال انقلابی ،سٹی صدر طارق بٹ و دیگر عہدیداران یوم تاسیس کا کیک کاٹیں گے۔