پہلا ون ڈے،”سیلفی کنگ“ احمد شہزاد کھاتہ کھولے بغیر پوویلین لوٹ گئے

جمعہ 13 اکتوبر 2017 17:07

پہلا ون ڈے،”سیلفی کنگ“ احمد شہزاد کھاتہ کھولے بغیر پوویلین لوٹ گئے
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13اکتوبر۔2017ئ) قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز احمد شہزا د سری لنکا کیخلاف پہلے ون ڈے میں مکمل طور پر ناکام رہے ۔

(جاری ہے)

دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں احمد شہزاد 11گیند وں تک اپنے پہلے رن کی تلاش میں رہے اور پھر تنگ آکر وکٹ سے آگے نکل کر بڑا شاٹ مارنے کی کوشش میں سکوائر لیگ پر جکڑے گئے ، احمد شہزاد نے اپنا آخری ون ڈے بھارت کیخلاف چیمپئنز ٹرافی میں کھیلا تھا جہاں وہ22گیندوں پر12رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے تھے ۔