بنگلہ دیش کی ایران کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کے لئے امداد کی تعریف

جمعہ 13 اکتوبر 2017 16:41

ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) بنگلادیش کے وزیرصحت نے ایران کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کے لئے مزید امداد بھیجے جانے کی قدردانی کی ہے۔

(جاری ہے)

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیش کے وزیرصحت محمد نسیم نے ڈھاکا میںایران کی ہلال احمر کمیٹی کے سربراہ علی اصغرپیوندی سے ملاقات میں ایران کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کی امدادکو سراہتے ہوئے کہا کہ میانمار کی فوج اور بدھسٹ انتہاپسندوں کے روہنگیا مسلمانوں پر وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں اس وقت 7 لاکھ سے زائد روہنگیا مسلمان بنگلادیش میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔جن کے لئے ایران اب تک 130 ٹن امدادی سامان بنگلادیش بھیج چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :