افغان صوبہ کنڑ میں امریکی ڈرون حملے میں 14 افغان شہری جاں بحق

جمعہ 13 اکتوبر 2017 16:41

افغان صوبہ کنڑ میں امریکی ڈرون حملے میں 14 افغان شہری جاں بحق
کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) افغانستان کے صوبہ کنڑ میں امریکی فوج کے ڈرون طیاروں کے حملے میں 14عام شہری جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ کنڑ کے مقامی حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ڈرون طیاروں نے ضلع چوکی میں شادی کی ایک تقریب پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ ابھی بھی بہت سی نعشیں مکان کے ملبے کے نیچے دبی ہیں۔واضح رہے کہ امریکی ڈرون طیارے اس سے قبل بھی افغانستان کے رہائشی علاقوں کونشانہ بنا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :