یو نیسکو چھوڑنے کا امریکی فیصلہ جرات مندانہ ہے، اسرائیلی وزیر اعظم

یونیسکو سے نکلنے کی تیاری کی جائے، بنجمن نیتن یاہو کی اپنی وزارت خارجہ کو ہدایت

جمعہ 13 اکتوبر 2017 16:41

مقبوضہ بیت المقدس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) اسرائیل نے امریکا کے اقوام متحدہ کے ثقافت بارے ادارہ ( یو نیسکو ) سے نکلنے کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ اسرائیل بھی یو نیسکو کے متعصبانہ رویہ کے باعث یو نیسکو چھوڑنے پر غور کر رہا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نتن یاہو نے اسے سراہتے ہوئے امریکا کا جرائت مندانہ اقدام قرار دیا ہے اسرائیلی وزیراعطم کے دفتر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم بنجمن نتن یاہو نے وزارت خارجہ کو ہدایت کی ہے کہ یونیسکو سے نکلنے کی تیاری کی جائے