ترک مسافر طیارے کی کینیا کے شہر ممباسا میں ایمرجنسی لینڈنگ

جمعہ 13 اکتوبر 2017 16:41

ممباسا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) ترک مسافر طیارے نے دوران پرواز خرابی کے باعث کینیا کے شہر ممباسا میں موئی انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ایمر جنسی لینڈنگ کا یہ واقعہ ٹی کے 673 پرواز کو اس وقت پیش آیا جب ممباسا سے استنبول جانے والے جہاز کے ٹیک آف کرتے ہی پرندہ ٹکراگیا اور جہاز کے انجن میں خرابی پیدا ہو گئی جس پر جہاز کے پائلٹ نے جہاز کو واپس اسی ائر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرتے ہوئے اتار لیا ۔ اس جہاز میں عملہ کے 6 افراد اور 121 مسافرتھے ۔