شمالی کیرولینا، قیدیوں نے جیل میں آگ لگا دی، 2 ملازمین ہلاک،10 زخمی

جمعہ 13 اکتوبر 2017 16:32

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) امریکی ریاست شمالی کیرولینا میں قیدیوں نے فرار ہونے کی کوشش میں جیل میں آگ لگا دی جس کے باعث 2 ملازمین ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

ترک خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست شمالی کیرولینا میں الزبتھ سٹی میں واقع ایک جیل میں پیش آیا جہاں قیدیوں نے فرار کی کوشش میں جیل کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں جیل کے 2 ملازمین ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔ جیل کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جیل سے قیدیوں کے فرار کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :