یونیسکو سے امریکی و اسرائیل کی علیحدگی کا فیصلہ افسوس ناک ہے، گوٹرش

جمعہ 13 اکتوبر 2017 16:32

اقوام متحدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیوگوٹرش نے یونیسکو سے علیحدگی کے امریکی اور اسرائیلی فیصلے پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ اس پیشرفت کے باوجود عالمی ادارہ ان ممالک سے روابط بحال اور برقرار رکھے گا۔

(جاری ہے)

یونیسکو کی سبکدوش ہونے والی سربراہ ایرینا بوکوفا نے بھی اس پیشرفت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ادارے کی کثیر القومی شناخت پر ضرب پڑے گی۔

واضح رہے کہ امریکا نے جمعرات کو اقوام متحدہ کے ثقافتی، سائنسی، اور تعلیمی ادارے یونیسکو پرجانبدارنہ رویہ اپنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے اس سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا تھاجس کے بعد اسرائیل نے بھی اس ادارے کو خیرباد کہنے کا فیصلہ سنا دیا۔

متعلقہ عنوان :