ترک حکومت کے ساتھ ویزے کے معاملے پر مذاکرات کی امید رکھتے ہیں،ترجمان امریکی دفتر خارجہ

جمعہ 13 اکتوبر 2017 16:32

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان ہیتھر نائورٹ نے کہا ہے کہ ہم ترک حکومت کے ساتھ ویزے کے معاملے پر ڈائیلاگ قائم کیے جانے کی امید رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

ترک خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے پریس کانفرس میں ترکی اور امریکہ کے مابین ویزہ بحران کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صدر کے خطاب کو نہیں سنا تا ہم اس حوالے سے بعض تبصروں سے انہیں ضرور آگاہی ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے گزشتہ روزاپنے ترک ہم منصب سے ٹیلی فون پر سفارتی بحران پر بات چیت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :