ایس 400 دفاعی میزائلوں کی مشترکہ تیاری کا مرحلہ زیر غور ہے، ترک صدر

جمعہ 13 اکتوبر 2017 16:32

انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ ایس 400 دفاعی میزائلوں کی مشترکہ تیاری کا مرحلہ زیر غور ہے جس پرجلد ہی عمل ہوگا۔

(جاری ہے)

ترک خبر رساں ادارے کے مطابق رجب طیب اردگان نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ایس 400 دفاعی نظام کے بعد ایس 500 دفاعی نظام کے حصول کیلیے بھی بات چیت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرخارجہ مولود چاوش اولو اور ان کے امریکی ہم منصب نے سفارتی بحران کے حل کیلیے ایک مشترکہ کمیشن کے قیام کی تجویز پیش کی ہے جس کے جواب کے ہم منتظر ہیں۔