دس سے زائد عالمی مالیاتی اداروں کا بیلٹ اینڈ روڈ کی حمایت کا اعلان

منصوبے کی کامیابی کے فروغ کیلئے چین کے ساتھ مزید تعاون کرنا چاہتے ہیں

جمعہ 13 اکتوبر 2017 16:31

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) عالمی مالیاتی اداروں نے بیلٹ اینڈ روڈ کی حمایت کرتے ہوئے منصوبے کی کامیابی کے فروغکیلئے چین کے ساتھ مزید تعاون کی خوہش کا اظہار کر دیا ۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق ورلڈ بینک ، یورپین بینک فار ری کنسٹرکشن اینڈ ڈیویلپمینٹ، ایشین ڈیویلپمینٹ بینک،اور دی یوریشین ڈیویلپمینٹ بینک سمیت دس سے زائد عالمی مالیاتی اداروں کے نمائندوں نے دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشئٹیو چین کی طرف سے دنیا کو فراہم کرنے والا اہم عوامی فائدے کا منصوبہ ہے ۔

وہ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشئٹیو کی کامیابی کے فروغ کے لیے چین کے ساتھ مزید تعاون کرنا چاہتے ہیں ۔ یورپین بینک فار ری کنسٹرکشن اینڈ ڈیویلپمینٹ کے سربراہ سوما چکرابراتی نے کہا کہ ان کے بینک نے دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشئٹیو کی جمایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

ان کے بینک کی طرف سے فراہم کردہ سروس دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشئٹیو سے قریبی طور پر منسلک ہے ۔ ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمینٹ بینک کے نائب سربراہ جوکم وان ایمسبرگ نے کہا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشئٹیو عالمی معیشت کے ملاپ اور باہمی روابط کو فروغ دے سکے گا۔ مختلف مالیاتی اداروں کو برسو ں پرمحیط اپنے اپنے تجربات کو جمع کرنا چاہیئے تاکہ دی بیلٹ اینڈروڈ انیشیٹو کو مشترکہ طور پر آگے بڑھایا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :