17 رواں سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں چینی برآمد ات و درآمد ات میں16.6 فیصد کا ریکارڈ اضافہ

برآمد ات و درآمد ات کی کل رقم 202 کھرب 90 ارب چینی یوآن پر پہنچ گئی

جمعہ 13 اکتوبر 2017 16:31

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) 2017کی پہلی تین سہ ماہیوں میں چینی برآمد ات و درآمد ات میں16.6 فیصد کا ریکارڈ اضافہ سے صورت حال مزید بہتر ہوئی ، رواں سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں چین کی برآمد ات و درآمد ات کی کل رقم 202 کھرب 90 ارب چینی یوآن پر پہنچ گئی ۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے کسٹمز کی جنرل انتظامیہ کے متعلقہ انچارج آفیسر نے کہا کہ 2017 کی پہلی تین سہ ماہیوں میں چین کی برآمد ات و درآمد ات کی کل رقم دو سو دو کھرب نوے ارب چینی یوآن ہے ، جو کی اسی مدت کے مقابلے میں سولہ اعشاریہ چھ فی صد کا اضافہ ہے ۔

برآمدات اور درآمدات کی صورت حال مزید بہتر ہوئی ہے ۔ چین کے کسٹمز کی جنرل انتظامیہ کیترجمان حوانگ سونگ پھنگ نے کہا کہ رواں سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں روایتی مارکیٹ میں چین کی برآمدات اور درآمدات کی صورت حال جامع طور پر بحال ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

یہ دی بیلٹ اینڈ روڈ سے متعلق ممالک کی برآمدات اور درآمدات کی بہتری سے منسلک ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ بیرونی تجارت میں عالمی مارکیٹ کے عدم استحکام ، تجارتی تحفظ سمیت منفی عوامل موجود ہیں لیکن چین میں معیشت مستحکم چل رہی ہے اور چین میں نئی ابھرتی ہوئی مارکیٹ بھی اچھی طرح ترقی کر رہی ہے ، ان سے چوتھی سہ ماہی میں چین کی برآمدات اور درآمدات کی صورت حال مجموعی طور پر اچھی ہو جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :