چینی کمیونسٹ پارٹی کی19ویں قومی کانگریس18اکتوبر کو منعقد ہو گی

قومی کانگریس کے حوالے سے رپورٹنگ کیلئے چینی اور غیر ملکی صحافیوں کو متعلقہ دستاویزات فراہم کی جائیں گی

جمعہ 13 اکتوبر 2017 16:31

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) چینی کمیونسٹ پارٹی کی19ویں قومی کانگریس18اکتوبر کو بیجنگ میں منعقد ہو گی ،قومی کانگریس کے حوالے سے رپورٹنگ کیلئے چینی اور غیر ملکی صحافیوں کو متعلقہ دستاویزات فراہم کی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس اٹھارہ اکتوبر کو بیجنگ میں منعقد ہوگی جس کے نیوز سینٹر کا آغاز باضابطہ طور پر کر دیا گیا ہے ۔

اس نیورز سینٹ سنٹر سے چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کے حوالے سے رپورٹنگ کے لئے چینی اور غیر ملکی صحافیوں کو متعلقہ دستاویزات اور انٹرویوز کے انعقاد سمیت دیگر خدمات فراہم کی جائیں گی۔علاوہ ازیں ، چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کے نیوز سینٹر کی ویب سائٹ http://19th.cpcnews.Cn کا آغاز بھی ہو گیا ۔