بھارتی ریاستی حکومت نے غیر قانونی بنگلہ دیشیوں کو بے دخل کرنے کی تیاری کرلی

جمعہ 13 اکتوبر 2017 16:31

بھارتی ریاستی حکومت نے غیر قانونی بنگلہ دیشیوں کو بے دخل کرنے کی تیاری ..
میانمار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) بھارتی ریاست اترپردیش کی حکومت نے برسوں پرانے غیر قانونی بنگلہ دیشی شہریوں کے مسئلے کو جڑ سے اکھاڑنے پھینکنے کی تیاری کرلی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے قانون و انتظامیہ کی اعلی سطحی جائزہ میٹنگ میں حکام کو ہدایت کی ہے ہرضلع کا سروے کراکر غیر قانونی طور پر مقیم بنگلہ دیشی شہریوں کو ریاست سے بیدخل کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش سے متصل اضلاع میں دراندازی روکنے کیلئے سیکیورٹی انتظامات سخت کئے جائیں۔ ذرائع کے مطابق یوپی اے ٹی ایس نے گزشتہ دنوں دیوبند اور دیگرمقامات سے غیر قانونی طور پر مقیم بنگلہ دیشی شہریوں کو گرفتار کیا تھاجن کے مبینہ طور پر بنگلہ دیش کی دہشتگرد تنظیم سے رابطے کا سراغ ملا تھا۔اطلاع کے مطابق اتر پردیش میں لاکھوں بنگلہ دیشی شہری اپنی شناخت تبدیل کرکے رہ رہے ہیں۔ صرف لکھنو میں تقریبا90ہزار بنگلہ دیشی غیر قانونی طور پر قیام پذیر ہیں۔

متعلقہ عنوان :