برطانیہ پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، برطانوی آرمی چیف

سرنکوس پیٹرک نے یادگار شہدا پر حاضری دی،فاتحہ خوانی کی،پاک فوج نے برطانیہ چیف آف اسٹاف کو جی ایچ کیو آمد پر گارڈ آف آنرپیش کیا، آئی ایس پی آر

جمعہ 13 اکتوبر 2017 16:30

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) برطانوی چیف آف اسٹاف سرنکوس پیٹرک نے کہا ہے کہ برطانیہ پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، برطانوی چیف آف سٹاف نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی،پاک فوج نے برطانیہ چیف آف اسٹاف کو جی ایچ کیو آمد پر گارڈ آف آنرپیش کیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی چیف آف اسٹاف سرنکوس پیٹرک نے ملاقا ت کی، جس میں سیکیورٹی اور دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا،اس موقع پر سرنکوس پیٹرک نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

برطانوی چیف اسٹاف نے یادگار شہدا پر حاضری دی ، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی،برطانوی چیف اسٹاف کے ہمراہ وفد کو پاک فوج کے گارڈ آف آنرپیش کیا۔