سیشن جج کی ہدایت پر مجسٹریٹس کی کارروائی ،

خیرپور ضلع کے مختلف علاقوں میں قائم دس سکولوں پر قبضے ختم کراکے واگزار کرادیئے

جمعہ 13 اکتوبر 2017 17:01

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2017ء)سیشن جج کی ہدایت پر مجسٹریٹس کی کارروائی ،خیرپور ضلع کے مختلف علاقوں میں قائم دس اسکولوں پر قبضے ختم کراکے واگزار کرادیئے،مقامی افراد کا عدالتی کاروائی اور اسکول کھلوانے والے عمل پر اظہار تشکر۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خیرپور مس صدف کھوکھر کی ہدایت پرصوبھوڈیرو،کنگری،گمبٹ کوٹ ڈیجی سمیت دیگر تحصیلوں کے دیہاتوں میں قائم دس پرائمری گرلس و بوائز اسکولوں پر مقامی بااثر وڈیروں اور سیاسی اثر رسوخ رکنے والوں کے قبضوں سے چھٹکارہ دلاکر وہاں تعلیمی امور جاری کروادیا گیا ہے،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خیرپور مس صدف کھوکھر کو گمبٹ،کنگری،صوبھوڈیرو اورکوٹ ڈیجی کے مئجسٹریٹوں کی جانب سے انہیں دی جانے والی رپورٹ میں مئجسٹریوں نے لکھا ہے کہ مقامی بااثر افراد کے زیر قبضہ صوبھوڈیرو تحصیل کے گائوںگھونگھت پور میں بوائز پرائمری اسکول،گمبٹ تحصیل کی یوسی کمال دیرو کے گائوںمنگھو جاگیرانی میں بوائز پارائمری اسکول،گائوں گل محمد جاگیرانی میں گائوں کھوڑا نمبر دو میں پرائمری اسکول،کوٹ ڈیجی کی یوسی جسکانی کے گائوں جمال دین چانڈیو،گائوں یار محمد کلادی میں پارائمری اسکول، یوسی دیھ سوہو میں گائوں دل وندر میں قائم پرائمری اسکول اور تحصیل کنگری کی یونین کونسل ہادل شاہ کے گائوں ساجن مہیسر اور گائوں غلام علی شاہ میں قائم گرلس پرائمری اسکول،یوسی صدر جی بھٹیوں کے گائوں وسطڑا میں قائم پرائمری اسکول پر قبضے ختم کراکے وہاں تعلیم جاری کرادی گئی ہے اور متعلقہ تحصیلوں کے تعلقہ ایجوکیشن افسران کو ہدایت کہ ہیں کہ گھوسٹ اساتذہ کو فارغ کرکے اہل فرائض انجام دینے والے اساتذہ کو تعین کیا جائے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خیرپور مس صدف کھوکھر نے مزکورہ مئجسٹریٹوں کی جانب سے ملنے والی رپورٹ رپورٹ مرتب کرکے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی ایم شیخ کو روانہ کردی ہے۔