کراچی،کریم آباد پل کے قریب ٹریفک حادثہ،خاتون جاں بحق

جمعہ 13 اکتوبر 2017 16:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2017ء) کراچی میں کریم آباد پل کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا۔ حادثے میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ ٹرالر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق خاتون کی کرن کے نام سے شناخت ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

حادثے کے بعد مشتعل افراد نے ٹرالر کو آگ لگا دی۔ فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی نے فوری طور پر آگ پر قابو پالیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔ ٹرالر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سی پی ایل سی کے ذریعے ٹرالر کے مالک اور ڈرائیور کا پتا لگا کر انہیں جلد گرفتار کر لیا جائیگا۔