عدالت نے ایم کیو ایم کے تین کارکنوں کی سزا کالعدم قرار ددے دی ،

اسداللہ زبیر، شان احمد اور آصف حیدر کو جیل سے رہا کرنے حکم

جمعہ 13 اکتوبر 2017 16:57

عدالت نے ایم کیو ایم کے تین کارکنوں کی سزا کالعدم قرار ددے دی ،
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے بھتہ خوری اور غیر قانونی اسلحہ کے جرم میں ایم کیو ایم کے تین کارکنوں کی سزائیں کالعدم قرار دیتے ہوئے جیل سے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔جمعہ کو سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے بھتہ خوری اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں ایم کیوایم کے تین کارکنوں کی سزا کے خلاف اپیل پر فیصلہ سنایا۔

(جاری ہے)

عدالت نے ایم کیوایم کے تین کارکنوں کی سزا کالعدم قرار دے دی۔ عدالت نے ایم کیوایم کارکن اسداللہ زبیر، شان احمد اور آصف حیدر کو جیل سے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم کے تینوں کارکنوں کو 2015 میں 14, 14 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ ملزموں نے نارتھ ناظم آباد کے علاقے تاجر سے بھتہ وصول کیا تھا۔ ملزموں سے بھتے کی رقم اور غیر قانونی اسلحہ بھی بر آمد ہوا تھا۔