صوبائی وزیر صنعت و تجارت و انویسٹمنٹ شیخ علائوالدین کی زیرصدارت پنجاب سمال انڈسٹریز کا بورڈ اجلاس

صوبہ بھر میں صنعتوں کی ترقی حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، صنعتی شعبے کی ترقی روزگار کے نئے مواقع اور معیشت کو استحکام بخشے گی‘شیخ علائوالدین

جمعہ 13 اکتوبر 2017 16:57

صوبائی وزیر صنعت و تجارت و انویسٹمنٹ شیخ علائوالدین کی زیرصدارت پنجاب ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2017ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت و انویسٹمنٹ شیخ علائوالدین نے کہا ہے کہ صنعتوں کی ترقی حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس کے لئے پنجاب حکومت بہت سے ٹھوس اقدمات کر چکی ہے،صنعتی شعبے کی ترقی روزگار کے نئے مواقع اور معیشت کو استحکام بخشے گی،پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹ کے باعث صنعتوں کو فروغ ملا ہے اور امید ہے کہ اگلی بورڈ میٹنگ میں مزید بہتر نتائج ملیں گے۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کی 97ویں بورڈ اجلاس کی زیر صدارت کیا۔اجلاس میں ایم ڈی پیسک خالد سلیم، ،سیکرٹری صنعت، سیکرٹری پی اینڈ ڈی ،سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ، محمد علی میاں اور سعیدہ نضرممبران بورڈ آف ریونیو موجود تھے۔

(جاری ہے)

بورڈ اجلاس میں پلاٹوں کی آنر شپ ٹرانسفر،پیسک سے منسلک اداروں کے آڈٹ کیلئے فنڈز کا اجراء،مختلف پلاٹوں کے مالکان کی شکایات پر تبادلہ خیال،گوجرانوالہ،فیصل آباد،ٹیکسلا،بہاولپور اورمنڈی بہائوالدین کے پلاٹس کی قیمتوں وغیرہ کا جائزہ،سمال انڈسٹریز سمبڑیال کے معاملات،گریڈ 17اور18کے افسران کی پیسک میں پی سی ایس کے ذریعے خالی آسامیوں پر تعیناتی،پی ڈبلیوڈی ایس اسکیم ،ساہیوال میں چیمبر آف کامرس اور انڈسٹری آفس کیلئے پلاٹ کی الاٹمنٹ،گرین سی این جی رکشہ قرضہ اسکیم،چیف منسٹر سیلف امپلائی منٹ اسکیم اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

بورڈ ممبران نے متفقہ طور پر کئی منصوبوں اور اسکیموں کی منظوری دی۔ صوبائی وزیر انڈسٹریز نے کہا کہ صوبہ بھر میں انڈسٹری کے فروغ اور تحفظ کیلئے پنجاب سمال انڈسٹریز کو مزید محنت سے کام کرنا ہوگا۔؂کسی مالک کی موت واقع ہو جانے کے بعد پلاٹ کی آنر شپ ٹرانسفر کرنے کے لئے تمام تر قانونی تقاضوں کو باریک بینی سے دیکھنا ہوگا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ نوجوانوں کو ہنرمند بنانے میں ٹیوٹا کا کلیدی کردار رہاے ،تاہم مختلف ٹیکنیکل اداروں کے تعاون سے ٹیکنیکل تعلیم پر خصوصی توجہ دیجا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تیانجن یونیورسٹی کے قیام سے ٹیکنیکل تعلیم کو نمایاں فروغ ملیگا،جسکے باعث ووکیشنل اینڈٖ ٹیکنیکل تعلیم کے حصول میں اضافی یقینی طور پر پنجاب کی انڈسٹری کو مزید استحکام بخشے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں انڈسٹریل اسٹیٹ کا قیام ایک حوصلہ مند اقدام ہے اور ہماری انڈسٹری کو دوبارہ سے دنیا بھر میں اپنی کھوئی ہوئی پہچان پھر سے قائم کرنے میں مدد مل رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :