سی ڈی اے مزدور یونین کی سپریم کونسل کا اجلاسِِِ، ریفرنڈم اور دیگر کمیٹیاں تشکیل دی گئیں

جمعہ 13 اکتوبر 2017 16:57

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء)سی ڈی اے مزدور یونین کی سپریم کونسل کا اجلاس زیر صدارت اورنگزیب خان منعقد ہو،اجلاس میںریفرنڈم 2017؁ء کے لیے منشورکمیٹی، فنانس کمیٹی، سوشل میڈیا ٹیم کے علاوہ دیگررابطہ کمیٹیاں تشکیل دی گئیں، ان تمام کمیٹیوں کے سربراہ صدر اورنگزیب خان ہوںگے۔

اجلاس میں سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین، چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی، سپریم ہیڈ صوفی محمود علی، چیف آرگنائزر حاجی مشتاق احمدشاہد ،سید گلدارشاہ ، سردار محمد آصف ،حق نواز عباسی، وارث بھٹی، چوہدری شہزاد ،عرفان خان ، چوہدری فاروق، مرزا شفیق، زاہد بھٹی، خالد گجر ، قیصر گجر، طارق آفریدی، عارف خان، ملک اکمل شہزاد، تاج کیانی ، راجہ رحمت اللہ، ذکاء اللہ، ملک خلیل ، چوہدری سفیر ، اشتیاق عباسی، سلیم بھٹی ، طارق شریف، رضوان کیانی، سید ارشادشاہ ، چوہدری خالد، راجہ بشارت سمیت سی بی اے کمیٹیز کے نمائندگان اور ملازمین نے کثیر تعداد میںشرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین ،صدر اورنگزیب خان ،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی، سپریم ہیڈ صوفی محمود علی و دیگر نے کہا کہ سی ڈی اے کے مزدور با شعور ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ ان کے حقوق کے لیے کون جدوجہد کررہا ہے اور کون لوگ ہیں جو مزدور دشمنی کا کردار ادا کر رہے ہیں ،سی ڈی اے مزدور یونین ایک غیر سیاسی تنظیم ہے جو رنگ، نسل اور مذہب سے بالاتر ہو کر ملازمین کی بلا تفریق خدمت پر یقین رکھتی ہے اور جس نے مزدوروں کے تمام درینہ مسائل انتظامیہ کے ساتھ ہمیشہ افہام و تفہیم اور مذاکرات کے ذریعے حل کیے ہیں اور سی ڈی اے میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے اسی لیے سی ڈی اے مزدور یونین کو ملازمین نے مسلسل تین دفعہ ریفرنڈم میں کامیابی سے ہمکنار کیا اور ان تمام قوتوں کو ناکامی کا سامنا کرناپڑا جو سی ڈی اے کے قومی ادارے اور اس میںکام کرنے والے ملازمین کی ترقی میںرکاوٹ ڈال رہے تھے ۔

انھوں نے کہا کہ آنے والے ریفرنڈم میں سی ڈی اے کے باشعور ملازمین سی ڈی اے مزدور یونین کو اپنے منشور اور کارکردگی کی بنیاد پر ریفرنڈم میں کامیابی دلائیں گے۔اس موقع پر سی ڈی اے واٹر سپلائی سے شکیل احمد ،محمد عمران ،محمد اشرف،لیاقت علی،اشعر عمران ، محمد طارق ، جاوید اقبال اورجی الیون مرکز انکوائری کے ملازمین ملک ارشد ، حاجی طاہر ، چوہدری ارشد ، ملک طارق ، ملک عدنان ، نوازش مسیح ، جاوید مسیح نے اپنے ساتھیوں سمیت لیبر یونین (امان اللہ گروپ ) کو چھوڑ کر سی ڈی اے مزدور یونین میں شمولیت کا اعلان کیااور اس عزم کا اظہار کیا کہ سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین کی قیادت میں مزدوروں کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :