Live Updates

عمران خان الیکشن کے بعد بقیہ زندگی’’سسرال‘‘برطانیہ میں گزاریں گے،رانا ثناء اللہ

عمران خان حسن اورحسین نواز کوبرطانیہ میں ملا کریں گے،ان کیساتھ شام کوچائے شائےبھی پیا کرینگے،راس العقیدہ مسلمان ہوں،منسوب کردہ بیان غلط ہے،چودھری نثارنےنوازشریف کی ذات کوکبھی ٹارگٹ نہیں کیا۔وزیرقانون پنجاب کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 13 اکتوبر 2017 16:07

عمران خان الیکشن کے بعد بقیہ زندگی’’سسرال‘‘برطانیہ میں گزاریں گے،رانا ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 اکتوبر2017ء ) : وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان الیکشن نتائج کے بعد بقیہ زندگی اپنے’’سسرال‘‘برطانیہ میں گزاریں گے،عمران خان حسن نواز اور حسین نواز کوبرطانیہ میں ملا کریں گے،جبکہ ان کیساتھ شام کو چائے شائےبھی پیا کرینگے،راس العقیدہ مسلمان ہوں،مجھ سے منسوب بیان غلط ہے،چودھری نثارنےنوازشریف کی ذات کوکبھی ٹارگٹ نہیں کیا۔

انہوں نے پنجاب اسمبلی کیفٹیریا میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان 2018ء کے انتخابی نتائج کے بعد سیاست کوخیرباد کہہ دیں گے۔ عمران انتخابی نتائج کے بعد بقیہ زندگی اپنے’’سسرال‘‘برطانیہ میں گزاریں گے۔ عمران خان حسن نواز اور حسین نواز کوبرطانیہ میں ملا کریں گے۔

(جاری ہے)

عمران حسن اور حسین نواز کیساتھ برطانیہ میں شام کو چائے شائے پیا کرینگے۔

شیخ رشید کو عدلیہ کا خود ساختہ ترجمان بننے کا کوئی حق نہیں۔ سپریم کورٹ شیخ رشید کو عدلیہ کا خود ساختہ ترجمان بننے سے روکے۔ انہوں نے کہا کہ چودھری نثار مسلم لیگ ن کے ایک معزز اور محترم رہنما ہیں۔ چودھری نثارکا جےآئی ٹی، سپریم کورٹ اور نیب کورٹ کےعدالتی عمل سےمتعلق اپناموقف ہے۔ چودھری نثار نے نوازشریف کی ذات کو بالکل ٹارگٹ نہیں کیا۔

وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا کہ نیب ایک اوپن کورٹ ہے وہاں ہر کسی کو جانے کی اجازت ہونی چاہیے، ایک بڑا کیس چل رہا ہے تو وہاں سیاستدان اور وکیل سب ہی جائیں گے۔ ایک وکیل اوپن کورٹ میں جانے کا استحقاق رکھتا ہے۔لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر کا تعلق منصورہ اور سیکریٹری بار کا ظہور الہیٰ روڈ سے گہرا تعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک راسخ العقیدہ مسلمان ہوں اور راسخ العقیدہ مسلمان ہونے کے ناطے ختم نبوت پر ایمان ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات