مسلم لیگ (ن) نے اپنی کرپٹ قیادت کو بچانے کیلئے نام نہاد وکلاء اور کارکنوں کے لشکر کے ہمراہ اپنی ماضی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اسلام میں احتساب عدالت پر حملہ کیا ہے

پی پی پی آزادکشمیر کے راہنماء سٹی کے سابق سیکرٹری اطلاعات نذیر انجم کی بات چیت

جمعہ 13 اکتوبر 2017 16:54

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) پی پی پی آزادکشمیر کے راہنماء سٹی کے سابق سیکرٹری اطلاعات نذیر انجم نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنی کرپٹ قیادت کو بچانے کیلئے نام نہاد وکلاء اور کارکنوں کے لشکر کے ہمراہ اپنی ماضی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اسلام میں احتساب عدالت پر حملہ کیا ہے کالا کوٹ پہن کر قانون کی حفاظت کا حلف اٹھانے والے ہی قانون توڑنے والے بن گئے (ن) لیگ نے ماضی کی طرح ایک بار پھر معزز عدلیہ کا تقدس پامال کیا ہے قوم ان کے گلوبٹو ں کا سارا ڈرامہ اور تماشہ دیکھ رہی ہے پی پی پی نے ہمیشہ عدلیہ اور اس کے فیصلوں کا احترام کیا پیپلز پارٹی ملک اور جمہوریت کے استحکام کیلئے اداروں کے ساتھ انہوں نے کہا کہ احتساب عدالت پرحملہ کرنے والوں کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے

متعلقہ عنوان :