تصوف کی دنیا میں وقت دینا مشکل ہے‘جہاں سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ختم ہوتی ہے وہاں سے واقع معراج شروع ہوتا ہے

سابق وزیر اعظم وصدر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد کی بات چیت

جمعہ 13 اکتوبر 2017 16:54

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) سابق وزیر اعظم وصدر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد نے کہا ہے کہ تصوف کی دنیا میں وقت دینا بہت ہی مشکل ہے۔جہاں سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ختم ہوتی ہے وہاں سے واقع معراج شروع ہوتا ہے۔پیر سید جاوید حسین شاہ ؒ مرحوم کی قومی ،ملی اور روحانی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔

مرحوم ایک نہایت شفیق،ملنسار اور انسانیت کا درد رکھنے والے انسان تھے۔مرحوم کی مذہبی خدمات کا احاطہ کرنا بھی ناممکن ہے۔ان کی وفات سے نہ صرف اہلیان علاقہ بلکہ آزاد کشمیر کے عوام کا بہت بڑا نقصان ہوا ہے۔مرحوم کے لئے دعا گو ہیں کہ الله تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے حویلی سیداں کے مقام پر پیر سید جاوید حسین ؒ کی وفات پر ان کے صاحبزادوں سید تسلیم شاہ،سید تصور شاہ اور سید سلیم شاہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔اس موقع پر ان کے ہمراہ مرکزی نائب صدر مسلم کانفرنس چوہدری جمیل تبسم،ضلعی صدر چوہدری شوکت،بزرگ رہنما باوا محمد شریف،سابق امیدوار اسمبلی راجہ ظفر معروف،اسلام گڑھ جرنلسٹ فورم کے صدر خالد محمودمغل،سینئر صحافی عامر شہزاد چوہان،محمد اسلم بٹ،شکور افضل کے اہلیان حویلی سیداں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :