ہمارے کارکنوںکی رگ رگ میںنظم وضبط،رواداری ،برداشت موجودہے ‘ترقی کیلئے انفرادیت کی بجائے اجتماعی سوچوں کو پروان چڑھاکرہم ترقی یافتہ اقوام کی صف میںشامل ہوسکتے ہیں‘آزادکشمیرکی غیورعوام نے ہمیںجوبھاری مینڈیٹ دیاتھا اس پردن رات محنت کرکے عوام کی خدمت کررہے ہیں‘تحریک آزادی کشمیرپربھرپورکام ہورہاہے ‘صدرآزادکشمیرمنجھے سفارتکار ہیں ‘ان کاصدرریاست بنناتحریک آزادی کشمیرکیلئے ہی تھا‘صدرآزادکشمیربہتراندازمیںمسئلہ کشمیرکوبین الاقوامی فورم پراجاگرکررہے ہیں‘مقبوضہ کشمیرکے باسی 8لاکھ بھارتی افواج کی موجودگی میںبھارتی بربریت کامقابلہ کررہے ہیں

آزادکشمیرکے قائمقام وزیراعظم راجہ نثاراحمدخان کی میڈیانمائندگان سے بات چیت

جمعہ 13 اکتوبر 2017 16:54

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) آزادکشمیرکے قائمقام وزیراعظم راجہ نثاراحمدخان نے کہاہے کہ ہمارے کارکنوںکی رگ رگ میںنظم وضبط،رواداری ،برداشت موجودہے ترقی کے لیے انفرادیت کی بجائے اجتماعی سوچوںکوپروان چڑھاکرہم ترقی یافتہ اقوام کی صف میںشامل ہوسکتے ہیںجوکمٹمنٹ ہم نے اپنے انتخابی منشورمیںکی تھی اس میںتحریک آزادی کشمیر،میرٹ کانفاذ،گڈگورننس کاقیام مساوی لحاظ سے تعمیروترقی کے کام اس پرہم پوری طرح عمل درآمدکررہے ہیںآزادکشمیرکی غیورعوام نے ہمیںجوبھاری مینڈیٹ دیاتھا اس پردن رات محنت کرکے عوام کی خدمت کررہے ہیںتحریک آزادی کشمیرپربھرپورکام ہورہاہے صدرآزادکشمیرمنجھے ہوئے سفارتکارہیںان کاصدرریاست بننادراصل تحریک آزادی کشمیرکے لیے ہی تھاصدرآزادکشمیربہتراندازمیںمسئلہ کشمیرکوبین الاقوامی فورم پراجاگرکررہے ہیںمقبوضہ کشمیرمیںبسنے والے آج بھی آٹھ لاکھ بھارتی افواج کی موجودگی میںبھارتی بربریت کامقابلہ کررہے ہیںآج کشمیری حق خودارادیت کے حصول کے لیے میدان میںانتہائی جرات کے ساتھ نکلے ہیںبھارتی بربریت کامقابلہ پوری جرات مندی سے کررہے ہیںوزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان تحریک آزادی کشمیرکواپنے بیرون ممالک دوروںمیںبہترین طریقہ سے اجاگرکررہے ہیںسابق وزیراعظم پاکستان میاںمحمدنوازشریف اورموجودہ وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میںمسئلہ کشمیرپردوٹوک موقف اپناکربھارت کی نیندیںحرام کردی ہیںلائن آف کنٹرول پرزخمیوںکے لیے بی ایچ یومیںفرسٹ ایڈکے لیے ڈاکٹرزموجودہیںشدیدزخمیوںکے لیے ان کوڈی ایچ کیوریفرکرنے کی صورت میںمحکمہ صحت اخراجات برداشت کررہاہے فری ایمرجنسی کانفاذعمل میںلایاگیاہے جس سے غریب مریضوںکوفری ادویات مل رہی ہیںکنٹرول لائن پرشہیدہونے والوںکے معاوضے بروقت اداکئے جارہے ہیںوسائل کے اندررہ کرلوگوںکی خدمت کررہے ہیںمیرٹ کے نفاذ کے لیے عملی اقدامات اٹھائے ہیںجس کی بدولت غریب اوربے سہارہ آدمی کاتعلیم یافتہ بیٹابھی آج روزگارحاصل کرنے میںکامیاب ہورہاہے وزیراعظم انفراسٹرکچرپروگرام کی بدولت تمام حلقوںمیںیکساںفنڈزکی فراہمی کویقینی بناکرآزادکشمیرکے کونے کونے میںتعمیروترقی کاپہیہ رواںدواںکردیاہے سابق وزیراعظم میاںمحمدنوازشریف نے ہمارے ترقیاتی بجٹ کودگناکرکے آزادکشمیرمیںتعمیروترقی کی راہیںکھول دی ہیںسامراجی قوتیں پاکستان میںسی پیک کے ثمرات سے خائف ہیںپاکستان کے خلاف ہونے والی بیرونی سازشیںبری طرح ناکام ہونگی دنیاکی نظرمیںپاکستان ایک اسلامی طاقت ہے پاکستان کوایٹمی طاقت بننے کے بعداقتصادی طاقت بننے سے کوئی نہیںروک سکتاقوم کی رہنمائی کرنامیڈیاکی ذمہ داری بنتی ہے ان خیالات کااظہارانہوںنے وزیر مال سردار فاروق سکندر کے ہمراہ میڈیانمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انفارمیشن آفیسر سردار محمد اکمل خان ، صدر پریس کلب زاہدآصف سلطان،پرنٹ والیکٹرانک میڈیانمائندگان نے شرکت کی۔قائمقام وزیراعظم راجہ نثاراحمدخان نے کہاکہ این ٹی ایس کاوعدہ سابق دورمیں پیپلزپارٹی کی حکومت نے کیاتھاتعلیمی پیکج میںاصولی فیصلوںسے پیپلزپارٹی نے انحراف کیاسابق دورمیںخلاف ضابطہ این ٹی ایس سے ہٹ کرتقرریاںکی گئیںنومبر2015کے بعدہونے والی ساری تقرریاں جوبغیراین ٹی ایس کے عمل میںلائی گئیںبوگس ہیںانہوںنے کہاکہ اب ریاست کے اندرمیرٹ کے علاوہ کوئی بات نہیںچلے گی ہمارے دورحکومت میں محکمہ تعلیم میںکوئی تقرری این ٹی ایس کے بغیرنہیںہوئی ہے میرٹ کے راستے پرسب کولگادیاہے پی ایس سی کادیانتدارکمیشن قائم ہونے سے باصلاحیت اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوںکوروزگارکے مواقع میسرآئے ہیںانہوںنے کہاکہ پبلک سروس کمیشن کے ممبرچوہدری منیرکی بیٹی آدھے نمبرسے بھرتی نہ ہوسکی جوکہ میرٹ کامنہ بولتاثبوت ہے اداروںمیںہرطرح کی مداخلت کے دروازے بندکردیئے ہیںمیرٹ کوقائم رکھنے میںہم نے بھرپورکوشش کی ہے نظام کوتبدیل کرکے گڈگورننس کے انتخابی وعدے کی تکمیل کی ہے سابق دورمیںانتقامی تبادلے کئے گئے جبکہ ہمارے دورحکومت میںتبادلوںکاجھکڑنہیںچلاضلعی آفیسران قانون قاعدے کے مطابق کام کررہے ہیںہمارے اکثریتی فیصلے نظام کوٹھیک کرنے کے لیے تھے جس سے بہترین نظام لایاہے انہوںنے کہاکہ آج ہمارے دورحکومت میںلوکل گورنمنٹ کے منصوبہ جات زمین پرنظرآرہے ہیںسڑکیں ہرحلقہ میں برابری کی بنیادپربن رہی ہیںاندرون آزادکشمیرسڑکات بن رہی ہیںجبکہ آزادکشمیرکوپاکستان سے ملانے والی سڑکوںکوبین الاقوامی معیارکے مطابق بنارہے ہیںہمارے فیصلے اصولی ہیںاورہرآدمی پراس کااطلاق ہورہاہے سڑکیںبلاتخصیص بن رہی ہیںجوکسی کااستحقاق بنتاہے اس کے مطابق اس کومل رہاہے ہماری موجودہ حکومت نے افراتفری کے ماحول کوجڑسے اکھاڑپھینکاہے ہم نے کوئی سیاسی کوآرڈنیٹرنہیںلگایاسابق دورمیںسینکڑوںکی تعدادمیںکوآرڈنیٹربھرتی کئے گئے جوکہ سابق دورمیںخزانے پربڑابوجھ تھاکنٹرول لائن کے منسلکہ تعلیمی اداروںکی بلڈنگزکے لیے اضافی فنڈزمختص کئے گئے ہیںکوٹلی سٹیڈیم میںجاری کام کوقابل رفتاربناکرلوگوںکوکھیلوںکے فروغ کے لیے بہترین مواقع فراہم کریں گے محکمہ برقیات کے ملازمین کے تبادلہ جات کے لیے ایک جامع پلان تشکیل دیاہے جس کی روشنی میںمحکمہ برقیات کے اہلکاران زیادہ دیرتک ایک ہی سٹیشن پرکام نہیںکرسکیںگے انہوںنے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیںانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاںکررہاہے بین الاقوامی برادری مقبوضہ کشمیرمیںبھارتی بربریت کانوٹس لے اورکشمیریوںکو ان کابنیادی حق حق خودارادیت دلوانے میںاپناکرداراداکرے۔

متعلقہ عنوان :