نیلم ویلی میں سیاحت کے فروغ کیلئے 30کروڑ سے خطیر رقم مختص کردی ہے ‘نیلم ویلی کے سیاحتی مقامات پر سہولیات کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہے‘سیاحتی مقامات پرلنک سڑکوں کی پختگی، و بہترگی کا کام جلد شروع کر دیا جائیگا‘جن علاقوں میں بجلی اور ٹیلی مواصلات کی سہولت دستیاب نہیں ان علاقوں میں ترجیع بنیادوں پر سہولت فراہم کی جائے گی

سپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر کا مختلف مقامات پر عوامی اجتماعات اور کارکنوں سے خطاب

جمعہ 13 اکتوبر 2017 16:52

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) سپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی و ایم ایل اے حلقہ نیلم شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ نیلم ویلی میں سیاحت کے فروغ کے لیئی30کروڑ سے خطیر رقم مختص کردی ہے ،نیلم ویلی کے سیاحتی مقامات پر سہولیات کی فراہمی ترجیعات میں شامل ہے،سیاحتی مقامات پرلنک سڑکوں کی پختگی، و بہترگی کا کام جلد شروع کر دیا جائے گا،جن جن علاقہ جات میں بجلی اور ٹیلی مواصلات کی سہولت دستیاب نہیں ان علاقوں میں ترجیع بنیادوں پر سہولت فراہم کی جائے گی۔

وزیر اعظم کمیونٹی انفرااسٹریکچر پروگرام کے تحت نیلم ویلی کے عوام کو بلا تخصیص پینے کا صاف پانی فراہم کر دیا گیا ہے،جن جن علاقوں میں کمی بیشی رہتی ہے وہ بھی جلد دور ہوجائے گی۔نیلم ویلی کے قدرتی وسائل کی سمگلنگ کی روک تھام کے لیئے سخت ترین اقدامات کرنے ہوں گے،جنگلات کے کٹائو میں کمی لانے کے لیئے اعلیٰ سطعی منصوبہ بندی کی جائے گی، نیلم میں شجر کاری سے زیادہ شجر پروری پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے ،بیوروکریسی عوام مسائل کی طرف توجہ دے نیلم ویلی کے عوام کے بیشتر مسائل کا حل بیوروکریسی کی حد تک ہوجاتا ہے ۔

(جاری ہے)

سیاحتی مقامات کی لیز اوپن ٹینڈرز کے زریعے کی جائے گی مقامی فرمیں زیادہ سے زیادہ ٹینڈرز پراسسز میں حصہ لیں اگر مقامی فرمیں سرمایہ کاری سے قاصر ہیں تو بیرونی سرمایہ کاروں کو نیلم میں لانے میں کوئی حرج نہیں ۔جڑی بوٹی گمشدگی کی شفاف تحقیقات کے لیئے اعلیٰ سطعی کمیٹی قائم کردی گی ہے ۔نیلم میں ہائیڈرل کے میگا پراجیکٹوں سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی آئے گی بے روزگاری میں خاتمہ ہوگا۔

ہائیڈرل پراجیکٹ لگانے والی پرائیویٹ کمپنیاں متاثرین پراجیکٹ کے تحفظات و خدشات کو دور کریں اور متاثرہ علاقوں کے مسائل کو اپنی ترجیعات میں شامل رکھیں ،مقامی لوگوں کو روزگار دیں ،ہسپتال ، سکول اور فلاحی ادارے قائم کریں تعمیراتی کمپنیاں مقامی سب انجنئیرز کو پراجیکٹوں میںایڈجسٹ کریں ، ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کے لیئے اقدامات کیئے جائیں،متاثرہ علاقوں میں شجر کاری کی جائے،مقامی ٹرانسپورٹروں کی گاڑیاں اور مقامی ڈرائیورز اور لیبرز کو ایڈجسٹ کیا جائے انہوں نے کہا کہ حکومتی گڈ گورنس ،میرٹ بحالی کے اثرات عوام تک پہنچ رہے ہیں،میرٹ بحالی سے غریب اور مستحق لوگوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے نیلم میں سیاسی بنیادوں پر نہیں بلکہ عوامی بنیادوں پر کام کیا جارہا ہے،تاریخ میں پہلی بار تقرریوں اور تبادلہ جات میں شفافیت برتی گی رشوت اور سفارش کلچر کا خاتمہ کرکے نئی مثال قائم کی ماضی میں تبادلہ جات کے لیئے ریٹ مختص کررکھے تھے اب کسی کو پیسوں کے عوض تقرریوں اور تبادلوں کا موقع نہیں میسر ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف مقامات پر عوامی اجتماعات اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، سپیکر اسمبلی نے نیلم ویلی کے مختلف مقامات پر فوت شدگان کے گھروں میں جاکر فاتحہ خوانی بھی کی اور آتشزدگی سے متاثرہ مکانات کا جائزہ لیا اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا ،شاہ غلام قادر نے کیاں شریف کے سجادہ نشینوں میاں غلام نبی ، میاں لعل بادشاہ اورمختلف ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کی فاتحہ خوانی بھی کی

متعلقہ عنوان :