میرٹ کی بالا دستی قائم کر کے حقدار کیلئے راستے کا تعین کر دیا ہے ‘پسند و ناپسنداقربا پروری کا خاتمہ کر دیا ہے ‘مسلم لیگ (ن) کے کارکنوںکی تربیت میں برداشت اور دوسروں کی عزت نفس کا خیال رکھناشامل ہے ‘2016کے انتخابات میں آزاد کشمیر کے عوام نے جس بھاری منڈیٹ سے (ن)کو نوازااس کی بدولت نظام کو بدلا ہے ‘پسند و ناپسند کے بجائے مفاد عامہ کو مد نظر رکھ کر ہماری حکومت کام کر رہی ہے ‘آزاد خطہ کو ماڈل اسٹیٹ بنانے کے لیے بلا امتیاز تعمیر و ترقی کا انقلاب بر پا ہو چکا ہے

آزادکشمیر کے قائمقام وزیر اعظم راجہ نثار احمد خان کا استقبالیہ سے خطاب ‘پارٹی کارکنوں و عوامی وفود سے گفتگو

جمعہ 13 اکتوبر 2017 16:52

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) آزادکشمیر کے قائمقام وزیر اعظم راجہ نثار احمد خان نے کہا ہے کہ میرٹ کی بالا دستی قائم کر کے حقدار کے لیے راستے کا تعین کر دیا ہے پسند و ناپسنداقربا پروری کا خاتمہ کر دیا ہے مسلم لیگ ن کے کارکنوںکی تربیت میں برداشت اور دوسروں کی عزت نفس کا خیال رکھناشامل ہے 2016کے انتخابات میں آزاد کشمیر کے عوام نے جس بھاری منڈیٹ سے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کو نوازااس کی بدولت ہم نے نظام کو بدلا ہے پسند و ناپسند کے بجائے مفاد عامہ کو مد نظر رکھ کر ہماری حکومت کام کر رہی ہے آزاد خطہ کو ماڈل اسٹیٹ بنانے کے لیے بلا امتیاز تعمیر و ترقی کا انقلاب بر پا ہو چکا ہے ‘لنک روڈز کے ساتھ ساتھ بڑی سڑکوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے جن کی تکمیل سے عوام کو سفری سہولیات میسر آئیں گئی ہماری حکومت کی ترجیحات میں تحریک آزادی کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں اجاگر کرنا ، گڈ گورنس اور تعمیر و ترقی شامل ہیں موجودہ حکومت بجٹ کا بڑا حصہ ترقیاتی کاموں پر خرج کر رہی ہے رواں مالی سال کے دوران ترقیاتی بجٹ کو دوگنا کر دیا گیا ہے ملک میں لوڈشیڈنگ برائے نام رہ گئی ہے آزادکشمیرمیں وولٹیج کوبہتربنانے کے لیے وزیراعظم آزادکشمیرنے ہرحلقہ میںمزیدٹرانسفارمرزکی خریداری کے لیے فنڈزمختص کئے ہیںانصاف اللہ تعالی کی صفات میں سے ہے انصاف صفت خدا وندی ہے آزادکشمیر کو گڈ گورننس ، میرٹ ،تعمیر وترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے موجودہ حکومت عوامی خواہشات کی تکمیل کرتے ہوئے ریاست کی ترقی کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے آزاد کشمیر حکومت کی ترجیحات میں تحریک آزادی کشمیر پہلی ترجیحی ہے لائن آف کنٹرول کے متاثرین کے لیے فنڈز قائم کردیا ہے تاکہ متاثرین کی مدد ہو سکے عالمی برادری بھارت پر دباو ڈالے اور کشمیریوں کو حق آزادی دلوائے آزادکشمیر کو سب سے زیادہ آمدن محکمہ برقیات سے حاصل ہوتی ہے، ہمیں اپنے وسائل کے اضافہ کے لیے خصوصی توجہ دینی ہی پاکستان دشمن قوتیں پاک چائینہ اقتصادی راہداری منصوبہ کو ایٹم بم سے خطرناک سمجھتے ہیں اور اسی وجہ سی پیک کی بین الاقوامی سطح پراس کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان میں بدامنی پیدا کرنے والے پاکستان کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے مسلم لیگ ن کی حکومت نے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کی سربراہی میں تحریک آزادی کشمیر ،گڈگورنس ،میرٹ کے قیام،خطہ کی تعمیروترقی اور خوشحالی کواپنی ترجیحات میں رکھا ہواہے عوام کی خدمت ہمارا منشور ہے عوام نے جو اعتماد مسلم لیگ ن پر کیا ہے اس پر پورا اترنے کیلئے بھرپور اقداما ت اٹھا رہے ہیںبھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کا بازار گرم کر رکھا ہے سینکڑوں بے گناہ کشمیریوں کو عمر بھر کے لیے آنکھوں کی بینائی سے محروم کر دیا گیا ہے بھارت طاقت کے بل بوتے پر تحریک آزادی کشمیرکو دبا نہیں سکتا صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان اور وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان بیرون ممالک مسئلہ کشمیر کو اجاگر کر کے بین الاقوامی برادری کے سامنے بھارتی مظالم کو بے نقاب کر رہے ہیں بھارت اقوام متحدہ میں کشمیریوں کو حق خودارادیت کا حق دینے کا وعدہ پورا کرے کشمیری گولیوں کا مقابلہ پتھروںسے کر رہے ہیں آزادی ایک نعمت ہے جس کو حاصل کرنے کے لیے کشمیری ے پناہ قربانیاں دے رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے استقبالیہ تقریب سے خطاب اورپی ڈبلیو ڈی ریسٹ ہاوس میں پارٹی کارکنوں و عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راجہ ارشدمحمود،ایس پی چوہدری ذوالقرنین سرفراز،امیدواراسمبلی راجہ اقبال،امیدواراسمبلی ملک محمدیوسف،راجہ اقبال سکندر،صدربارراجہ جاویداخترایڈووکیٹ،صدرحلقہ کھوئیرٹہ راجہ عقیل خان،صدریوتھ ونگ ن لیگ حنیف ملک کے علاوہ مسلم لیگ ن کے کارکنوںکی کثیرتعدادبھی موجودتھی۔

انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں عوام کی مشکلات کم کرنے کے لیے حکومت آزاد کشمیر نے فری ایمرجنسی سروسز کا آغاز کر دیا ہے جس سے غریب عوام کو فری ادویات مل رہی ہیں عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے حکومت اقدامات کر رہی ہے ہمیں اپنے ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے دن رات ایک کر رہے ہیں ملک و خطہ کی سربلندی کے لیے اپنے تن من دھن کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گئے ریاستی عوام مسلم لیگ ن کی حکومت کے اقدامات سے مطمئن ہیں وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں آزادکشمیر کو تعمیر وترقی اور عوامی خوشحالی کے اعتبار سے مضبوط کرکے دکھائیں گے انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے عوام کی معاشی صورتحال میں بہتری کیلئے موجودہ حکومت سنجیدگی سے مسائل دور کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے وفاقی حکومت کے تعاون سے آزادکشمیر کو بڑے معاشی ترقی کے منصوبوں میں شامل کرکے ریاست سے غربت دور کرنے کیلئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ نظام حکومت کو قانون وقاعدے اورمروجہ اصولوں سے ہم آہنگ بنا دیاہے ۔

کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی ۔سابقہ حکومت بلند وبانگ دعوے کرتی رہی لیکن عملاًکچھ نہ کیا۔مسلم لیگ ن کی حکومت اور انتظامی مشنری عوام کی خادم ہے ۔سرکاری افسران عوام الناس کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں اور عوامی خدمت خلق کے مطابق اپنے فرائض دیانتداری سے ادا کریں ۔غفلت ،لاپروائی اور بدیانتی کے مرتکب ہونے والوں کاہرممکن محاسبہ ہوگا ۔

آزاد کشمیر میں سرکاری بھرتیاں این ٹی ایس اور پی ایس سی کے ذریعے کررہے ہیںسرکاری ملازمتوں کوکسی بھی صورت سیاسی مفادات کے لئے استعمال نہیں کریں گے تحریک آزادی کشمیر کے تناظر میں تمام سیاسی جماعتوں کو سیاسی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے یک جان ویک قلب ہوکر ایک ہی لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا،بھارت مقبوضہ کشمیر اور سیز فائرلائن پر نہتے کشمیریوں پر ظالمانہ اور عبرتناک مظالم ڈھاکر آزادی کے جذبہ کو سرد نہیں کرسکتا۔

مسلم لیگ ن کے کارکنان اور بالخصوص یوتھ اطیمنان رکھیں حکومت پانچ سالوں میں ہر شعبہ زندگی میں اصلاحات لائے گئی انہوں نے کہاکہ بھارت جتنامرضی ظلم کرلے وہ کشمیریوںکے دلوںسے جذبہ آزادی کوختم نہیںکرسکتامقبوضہ کشمیرآزادہوکرپاکستان کاحصہ بنے گاہندوستان نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی انہتا کر رکھی ہے ۔ اس وقت مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کی آٹھ لاکھ فوج کشمیریوں پر ظلم و ستم ڈھا رہی ہیسیزفائر لائن پر بھارتی فائرنگ اور سول آبادی کو نشانہ بنانے کا عمل جنگی جرائم کے ارتکاب کے ساتھ عالمی امن کو تباہ کرنے کی بھارتی کوشش ہے عالمی ادارہ اور بڑی قوتیںسیزفائرلائن پربھارتی جارحیت کا نوٹس لیں انہوں نے کہا کہ سرحدی پٹی پر بسنے والے غیور عوام کو سلام پیش کرتا ہوں جو بھارتی درندگی کے آگے سینہ سپر ہیں اور اپنے گھروں میں مورچہ زن ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ اقوام عالم کا دوہرا معیار کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے کشمیری حق خودارادیت کے حصول کے لیے قربانیاںدیتے رہیںگے جب تک ان کوان کابنیادی حق حق خودارادیت نہ مل جائے۔