مندرہ ریلوے پٹری کراس کرتے ہوئے نوجوان ٹرین تلے آکرجاں بحق ہو گیا

جمعہ 13 اکتوبر 2017 16:54

کلر سیداں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) مندرہ ریلوے پٹری کراس کرتے ہوئے نوجوان ٹرین تلے آکر جان کی بازی ہار گیا واقع جمعہ کی صبح آٹھ بجے کے قریب پیش آیا ریسکیو ذرائع کے مطابق صبح پونے آٹھ بجے اطلاع ملی کے مندرہ کا رہائشی نوجوان فیض علی ولد محمد منظور جس کی عمر سترہ سالہ ہے پٹری کراس کرتے ہوئے ٹرین تلے آگیا جو موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

نعش کو رورل ہیلتھ سنٹر مندرہ شفٹ کر دیا گیا عینی شاہدین کے مطابق نوجوان نے کانوں میں ہینڈ فری لگائے تھے اور پٹری کراس کر رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والی ٹرین کی آواز نہ سن سکا اور حادثہ کا شکار ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :