ڈپٹی کمشنر جہلم کے شیشہ سموکنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے احکامات

جمعہ 13 اکتوبر 2017 16:52

جہلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) ڈپٹی کمشنر جہلم اقبال حسین خان نے نوجوانوں میں شیشہ سموکنگ کے بڑھتے ہوئے رحجان کے پیش نظر ہوٹلوں، ریسٹورنٹس، پارکوں اور دیگر عوامی مقامات پر شیشہ سموکنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے احکامات جا ری کر دیئے۔

(جاری ہے)

انہوںنے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ عوامی مقامات کے اچانک دورے کریں اور شیشہ سموکنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں شیشہ سموکنگ پر دفعہ 144کے تحت پابندی عائد کر رکھی ہے جو دوماہ کیلئے 30نومبر تک نافذالعمل رہے گی۔ انہوںنے کہاکہ نوجوان نسل میں شیشہ سموکنگ کا رحجان بڑ ھ رہا ہے جوکہ انتظامیہ کیلئے تشویشناک صورتحال ہے اور اس رحجان کی حوصلہ شکنی کیلئے ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس میں چھاپے ماریں جا ئیں اور ان مقامات کی انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں۔

متعلقہ عنوان :