خوراک کے عالمی دن پرمحکمہ خورا ک جہلم کے زیر اہتمام آگاہی واک ہوگی

جمعہ 13 اکتوبر 2017 16:52

جہلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء)محکمہ خورا ک جہلم کے زیر اہتمام خوراک کے عالمی دن کے موقع پر 16اکتوبر سوموار کو وائی کراس سے فرسٹ مون میرج ہال تک آگاہی واک ہوگی، جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر جہلم اقبال حسین خان کریں گے۔

(جاری ہے)

واک کے اختتام کے بعد فرسٹ مون میرج ہال میں سیمینار بھی منعقدکیا جائیگا جس میں متعلقہ سرکاری افسران اور ملازمین کے علاوہ طلبہ ، استاتذہ، تاجر، اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شریک ہو نگے۔ اس موقع پر ملکی غذائی چیلنجز اور ان کے حل کیلئے ماہرین گفتگو کریں گے ۔