ایشین ویمن چیلنج ہاکی ٹورنامنٹ 22 اکتوبر سے برونائی میں شروع ہوگا

جمعہ 13 اکتوبر 2017 16:50

لاہور۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) ایشین ویمن چیلنج ہاکی ٹورنامنٹ 22 اکتوبر سے برونائی میں شروع ہوگا جو 29 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ ٹونامنٹ میں پاکستان، ہانک کانگ چائنہ، سری لنکا، برونائی، میانمار اور ازبکستان کی ٹیمیں شرکت کرہی ہیں۔ پاکستان کی ٹیم اپنا پہلا میچ برونائی کے خلاف 22 اکتوبر کو کھیلے گی۔ دوسرا میچ 23 اکتوبر کو ازبکستان کے خلاف ہوگا۔

پاکستان ویمن ہاکی ٹیم تیسرا میچ 25 اکتوبر کو ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گی۔ ٹورنامنٹ میں 26 اکتوبر کو میانمار اور پاکستان کے مابین میچ ہوگا اور 28 اکتوبر کو پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ29 اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔ ایشین ویمن چیلنج ہاکی ٹورنامنٹ (برونائی) میں شرکت کرنے والی قومی ویمن ہاکی ٹیم کی کپتان رضوانہ یاسمین کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں رشنا خان، عشرت عباس، تسکین کوثر، آمنہ غفار، نفیسہ انور، ابرار شیخ، اقراء جاوید، ذکیہ نواز، سائرہ اشرف، زیب انساء، سحرش وحید، حناء پرویز، مائرہ صابر، حمرا لطیف، امبرین ارشد (نائب کپتان) کلثوم شہزاد ی اور عائشہ رفیق شامل ہیں۔

(جاری ہے)

سٹینڈ بائی کھلاڑیوں میں اقبال جوئیا، رمشاء الیاس، ندا اصغر، فوزیہ ناز، سدرہ حکیم، ادیبا اور بتول کاظم شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :