انٹر بورڈ گرلز سائیکلنگ مقابلوں کا ساہیوال میں انعقاد

جمعہ 13 اکتوبر 2017 16:50

چیچہ وطنی۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام انٹر بورڈ گرلز سائیکلنگ مقابلے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج فار وومن ساہیوال میں منعقد ہوئے جو ساہیوال بورڈ کی ٹیم نے جیت لیے ۔مقابلوں میں گوجرانوالہ بورڈ ،فیصل آباد بورڈ اور لاہور بورڈ کی ٹیموں نے شرکت کی ۔ یہ بات ڈائریکٹر سپورٹس ساہیوال بورڈ محمد فیاض سلیمی نے ایک پریس ریلیز میں بتائی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان مقابلوں میں فیصل آباد بورڈ کی ٹیم نے دوسری جبکہ لاہور بورڈ کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔انہوں نے مزید بتایا کہ ساہیوال بورڈ کی ٹیم کی ممبران عدین عباس ،افراز ظفر ،عدین شوکت اور تسلیم کا تعلق گورنمنٹ گرلز پائلٹ سکول ساہیوال سے تھا جبکہ مومنہ صغیر اور رمشا کا تعلق گورنمنٹ گرلز ایم سی سٹی ہائی اسکول ساہیوال سے تھا ۔ساہیوال بورڈ کے چیئر مین اور کمشنر ساہیوال ڈویژن بابر حیات تارڑ نے جیتنے والی طالبات کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد دی ہے۔

متعلقہ عنوان :