ڈینگی پھیلائو کے پیش نظر احتیاطی تدابیر پر عملدر آمد کی ہدایت

جمعہ 13 اکتوبر 2017 16:36

ڈینگی پھیلائو کے پیش نظر احتیاطی تدابیر پر عملدر آمد کی ہدایت
فیصل آباد۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) محکمہ صحت فیصل آباد ڈویژن کے ترجمان نے موسم کی تبدیلی کے باعث ڈینگی کے پھیلائو کے خدشہ کے پیش نظر احتیاطی تدابیر پر عملدر آمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ 15نومبر تک ڈینگی بخار کے موسم کے باعث یہ مرض پھیلنے کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے لہٰذا اس عرصہ کے دوران عوام حفاظتی تدابیر اختیار کرنے سمیت گھروں میں مچھر مار سپرے کیلئے اقدامات کریں اور بالٹیوں ، واٹر کولر ، ڈرم ، ٹب ، کیاریوں ، گملوں ، بوتلوں میں صاف پانی نہ رکھیں تاکہ ڈینگی مچھر کی افزائش نسل کو روکا جا سکے نیز ڈینگی بخار کی تین اقسام میں سے کلاسک ڈینگی فیور اور معمولی ڈینگی فیور خطرناک نہ ہوتے ہیں تاہم ڈینگی ہیمریجگ فیور جو ایڈیز نامی مچھر سے پھیلتا ہے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ لوگ گھروں میں کھڑکیوں اور دروازوں پر جالیاں لگائیں اور احتیاطی تدابیر پر عملدر آمد کریں ۔انہوںنے بتایا کہ مذکورہ مرض کے بارے میں تشہیری مہم کا بھی آغاز کیا گیا ہے تاکہ عوام کو اس مرض کے بارے میں آگاہی حاصل ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :