برما کے مسلمانوں پر وحشیانہ ظلم و تشدد کی بھرپور مذمت کرتے ہیں‘اسلامی ممالک متحد ہو کر برما کے خلاف تمام سفارتی ، سیاسی تعلقات ختم کریں‘ مخدوم زادہ محمد اعظم چشتی

جمعہ 13 اکتوبر 2017 16:36

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) جامعہ عثمانیہ غوثیہ رکن السلام کے مرکزی ناظم اعلیٰ مخدوم زادہ محمد اعظم چشتی نے کہا ہے کہ برما کے مسلمانوں پر وحشیانہ ظلم و تشدد کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔اسلامی ممالک متحد ہو کر برما کے خلاف تمام سفارتی ، سیاسی تعلقات ختم کریں۔اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کی طرح خاموشی نہ دکھائے عملی اقدامات کرئے ۔

دنیا بھر کے مسلمانوں کو کسی نہ کسی طرح سے اذیت دی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

برما میں نہتے مسلمانوں کے قتل عام پر اقوام عالم اور انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں کی مجرمانہ خاموشی لمحہ فکریہ ہے ۔دنیا بھر کے مسلمان برما کے سفارتخانوں کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرے کریں۔ان خیالات کا ظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ محمد اعظم چشتی نے کہا اقوام متحدہ اور اسلامی ممالک فوری برما حکومت کو اس ظلم سے روکے پوری دنیا کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے برما میں معصوم بچوں کو بے دردی سے قتل کیا جا رہا ہے عورتوں کی توہین کی جارہی ہے نوجوانوں کو زندہ جلایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا دنیا کے تمام مسلم ممالک متحد ہو کرمسلمانوں پر ظلم کرنے والوں کے خلاف لائحہ عمل طے کریں۔

متعلقہ عنوان :