بھارت ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے عالمی برادری بھارتی افواج کے مظالم سے کشمیر یوں کو نجات دلا کر انہیں اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حق خودارادیت دی جائے

مسلم لیگ (ن) کے راہنما ممبر قانون ساز اسمبلی اسد علیم شاہ کی بات چیت

جمعہ 13 اکتوبر 2017 16:36

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) مسلم لیگ (ن) کے راہنما ممبر قانون ساز اسمبلی اسد علیم شاہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی افواج کے مظالم سے کشمیر یوں کو نجات دلائی جائے اور انہیں اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حق خودارادیت دی جائے بھارت ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے اور اس نے عورتوں اور بچوں کو بھی نہیں بخشا۔

10لاکھ بھارتی افواج کی موجودگی نے مقبوضہ ریاست کو فوجی چھاونی میں تبدیل کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت خود مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ میں لے کر گیا اور اب وہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عملدرآمد سے منحرف ہو چکا ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب تبدیل کرنے کے لئے آئین میں تبدیلیاں کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

بڑے پیمانے پر ہندوستان سے لاکر ہندؤوں کو آباد کیا جارہا ہے اور نوجوانوں کی تحریک مزحمت کو کچلنے کے لئے نوجوانوں اور طالبات پر پیلٹ گنوں سے حملے کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گھر گھر تلاشیوں کی آڑ میں عورتوں کی بے حرمتی بھارتی فوجیوں کا معمول بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی تحقیقات کے لئے فیکٹ فائنڈنگ مشن مقبوضہ کشمیر بھجوائے۔ انہوں نے کہا کہ ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے بھارت سے کہا ہے کہ وہ بے گناہ کشمیریوں پر مظالم بند کرے۔ بھارت کی حکومت ہندو انتہاء پسند پالیسیوں کی وجہ سے عوام کے لئے عذاب بن چکی ہے۔

کشمیریوں کا ماورائے عدالت قتل اور کالے قوانین کے ذریعے بھارتی فوج کو کشمیر یوں کے قتل عام کا لائسنس دے دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حریت قائدین کو جیلوں میں ڈال کر کشمیریوں کی آزادی کیلئے سیاسی جدوجہد کو روکنے کی کوشش کی جارہی ہے مگری کشمیری بھارتی تسلط سے آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔