تجوید القرآن ٹرسٹ آزاد کشمیر نے سیس کی رقم بڑھا دی‘محکمہ مالیات کی منظوری سے فیسوں اضافہ کردیاگیا

جمعہ 13 اکتوبر 2017 16:36

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) تجوید القرآن ٹرسٹ آزاد کشمیر نے سیس کی رقم بڑھا دی۔محکمہ مالیات کی منظوری سے فیسوں اضافہ کردیاگیا۔تجوید القرآن ٹرسٹ سیس200سے بڑہا کر 500روپے فی نکاح تجوید پاسپورٹ میں50روپے فی پاسپورٹ کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تجوید القرآن ٹرسٹ آزاد جموں و کشمیرنے اجلاس میں فیصلہ کرتے ہو ئے محکمہ مالیات کی رضامندی سے مختلف بلات میں اضافہ کردیا جس میں تجوید القرآن ٹرسٹ سیس دو ہزار سے بڑہا کر 5ہزار روپے فی نکاح کردیا ، نکا ح رجسٹریشن فیس پر فی الوقت عائد تجوید القرآن ٹرسٹ سیس200روپے میں اضافہ کر کے 500روپے فی نکاح اور پاسپورٹ کے اجراء پر تجوید القرآن ٹرسٹ سیس 50روپے فی نکاح پاسپورٹ لاگوں کئے جانے کا حکومتی نوٹیفیکشن جاری ہوچکا ہے جس کے مطابق تجوید القرآن ٹرسٹ سیس نئی شرح سے 9اکتوبر 2017سے نافذ ہو چکا ہے آزاد کشمیر میں تجوید القرآن ٹرسٹ کے زیر اہتمام 657قراء ،قاریات ٹرسٹ کے قواعد کے مطابق دو گھنٹے روزانہ بچوںکو قرآن پاک کی تعلیم دیتے ہیں ،دو گھنٹے خدمات پر قراء اور قاریات کو 9000روپے فی کس اعزازیہ دیا جا تا ہے جس میں 6000ٹرست اور 3000روپے مقامی کمیٹی ادا کرتی ہے ۔