آزاد کشمیر احتساب بیورونے آمدہ ریفرنس گھوڑی مار ریسٹ ہائوس تولی پیر کی تعمیر میں مبینہ کرپشن میں گرفتار ملزمان سے 9,19,902کی ریکوری کرکے گورنمنٹ کے خزانہ میں جمع کروا دیئے

جمعہ 13 اکتوبر 2017 16:36

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) آزاد جموں و کشمیر احتساب بیورونے گورنمنٹ کی جانب سے آمدہ ریفرنس گھوڑی مار ریسٹ ہائوس تولی پیر راوالاکوٹ کی تعمیر میں ہونے والی مبینہ کرپشن میں گرفتار ملزمان سے نو لاکھ انیسہزار دو سو نو روپی9,19,902/-) (کی ریکوری کرتے ہوئے گورنمنٹ کے خزانہ میں جمع کروا دیئے گئے ہیں۔اس کیس میں اس وقت تک احتساب بیورو کی جانب سے مختلف ملزمان سے تقریباً15 لاکھ روپے ریکور کرتے ہوئے خزانہ سرکار میں جمع کروا دیئے گئے ہیں اور آنے والے دنوں میں ملزمان سے مزید ریکوری کی جائے گی۔

گورنمنٹ کی جانب سے آمدہ ریفرنس پر احتساب بیورو کی طرف سے کارروائی عمل میںلاتے ہوئے گھوڑی مار ریسٹ ہائوس تولی پیر راولاکوٹ کی تعمیر میں ہونے والی مبینہ کرپشن میں دو ملرمان ٹھیکیدار محمد یونس اور سردار گلفراز کو گرفتار کیا گیا تھا جو ضمانت پر رہا ہیں۔

(جاری ہے)

تو لی پیر راولاکوٹ کے مقام پر محکمہ سیاحت کی جانب سے سیاحوں کیلئے ریسٹ ہائوس کی تعمیرکا کام ممتاز بلڈرز کو الاٹ کیا گیا۔

سردار محمد یونس ممتاز بلڈرز فرم کا مالک ہے۔ ملزم مذکور نے غیر قانونی طور پر خزانہ سرکار سے محکمہ سیاحت کے عملہ کی ملی بھگت سے 71 لاکھ روپے سے زائد کی راقم سرکاری خزانے سے غیر قانونی وصول کی اور موقع پر تصریحات کے مغائر غیر معیاری تعمیراتی مٹریل استعمال کرتے ہوئے ریسٹ ہائوس کا کام کیا۔ محکمہ سیاحت کی جانب سے تولی پیر میں ریسٹ ہاوس کی تعمیر کا یہ پراجیکٹ سال 2009 میں ایک کروڑ روپے کی لاگت سے منظور ہوا جبکہ ٹھیکیدار کو ایک کروڑ آٹھ لاکھ روپے میں یہ کام الاٹ کیا گیا تھا جو تاحال التواء کا شکار ہے۔احتساب بیورو کی جانب سے آمدہ ریفرنس پر تفتیش جاری ہے دیگر ملوث پائے جانے والے ملزمان کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میںلائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :