کہ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کو فوری طور پر برطرف کیا جائے ،قادیانیوں کے ساتھ اُمت کا اختلاف معمولی نہیں کائنات کی عظیم ترین ہستی حضوردوجہاں کی ذات پر حملہ آور ہونا معمولی بات نہیں رانا ثناء خود قادیانیوں کا ایجنٹ ہے اور غیر ملکی آقائوں کی خوشنودی کیلئے قادیانیوں کے حق میں بیان دیا ہے

مسلم کانفرنس کے رہنمائوں غلام مرتضیٰ گیلانی،شمیم ملک،دیوان چغتائی‘ ثاقب مجید‘ میر عتیق الرحمان و دیگر کا مشترکہ بیان

جمعہ 13 اکتوبر 2017 16:35

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) آل جموںوکشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنمائوں پیر سید غلام مرتضیٰ گیلانی،شمیم علی ملک،دیوان علی خان چغتائی،راجہ ثاقب مجید میر عتیق الرحمان،سمعیہ ساجد ،خواجہ محمد شفیق ،انصر پیرزادہ اظہر گیلانی،شیخ مقصود احمد ،اعجاز عباسی،سجاد انور عباسی ،راجہ گل مجید خان ایڈووکیٹ ،خالد گیلانی،کوثر پروین،نسرین اختر راجہ ، ،میر رضوان خان ایڈووکیٹ ،عرفان جاوید عباسی،راجہ احسان حیدر ،صائمہ طارق،عاصم نقوی،سجادپیرزدادہ،راجہ ولید عبداللہ ودیگر نے کہا کہ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کو فوری طور پر برطرف کیا جائے ،قادیانیوں کے ساتھ اُمت کا اختلاف معمولی نہیں کائنات کی عظیم ترین ہستی حضوردوجہاں کی ذات پر حملہ آور ہونا معمولی بات نہیں رانا ثناء خود قادیانیوں کا ایجنٹ ہے اور غیر ملکی آقائوں کی خوشنودی کیلئے قادیانیوں کے حق میں بیان دیا ہے انہوں نے کہا کہ جس وزیر بے ضمیر کو اتنی سی بات کا علم نہیں کہ قادیانیوں کے ساتھ اختلاف معمولی یا ذاتی نہیں یہ ناموس رسالت کا معاملہ ہے وہ جاہل اور انتہائی دوسرے درجے کا پاگل شخص ہے قادیانیت کا معاملہ کوئی غلط فہمی والا نہیں بلکہ قومی اسمبلی میں تمام مکاتب فکر کے مشترکہ دلائل اور قرآن وحدیت کی روشنی میں ان کے کفر پر عقائد کا پردہ اُٹھایا گیا جس کے بعد قومی اسمبلی نے انہیں غیر مسلم اقلیت قرار دیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن قوتوں کو یکسو کرنے کے لیے چھیڑا گیا یہ قیامت کی نشانی ہے کہ یہ قادیانیوں کو مسلمان قرار دے رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ایک مسلمان کے نزدیک اللہ کے رسول ؐ کی محبت عین ایمان ہے مسلمان سب کچھ برداشت کر سکتا ہے لیکن اللہ کے رسول ؐ کی شان اقداس میں ادنی سی گستاخی برداشت نہیں کر سکتا حضور خاتم النبین ؐ اور اُمت مسلمہ کے مابین وہی رابطہ تعلق ہے جو جسم وجاں ہے ۔

آپ ؐ کی ناموس ملت اسلامیہ کا اہم ترین فریضہ ہے مسلمان آپ ؐ کی توہین ،بے ادبی برداشت نہیں کر سکتا وہ اپنے آقامولا حضرت محمد ؐ کی عزت وناموس پر مرمٹنے اور اس کی خاطر دنیا کی ہرچیز قربان کرنے کو زندگی کا مقصد سمجھتا ہے اس پر تاریخ کی کسی جرح سے نہ ٹوٹنے والی ایسی شہادت موجود ہے جو مسلمہ حقیقت بن چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ حضورؐ کی شان میں گستاختی کرنے والوں کو کیفرکردا ر تک پہنچایا جائے ۔