ممبر کشمیر کونسل عبدالخالق وصی کو مسلم لیگ (ن) پاکستان کی مرکزی مجلسِ عاملہ کا ممبر مقرر کر دیا گیا

جمعہ 13 اکتوبر 2017 16:35

پوٹھی مکوالاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) پونچھ کشمیر سے تعلق رکھنے والے ممبر کشمیر کونسل عبدالخالق وصی کو مسلم لیگ (ن) پاکستان کی مرکزی مجلسِ عاملہ کا ممبر مقرر کر دیا گیا ضلع پونچھ سے عبدالخالق وصی واحد لیگی رہنماء ہیں جنہیں پاکستان مسلم لیگ نے مرکزی عہدہ تفویض فرمایا ہے عبدالخالق وصی کا براہ راست شریف خاندان بالخصوص میاں محمد نوازشریف سے خصوصی تعلق ہے اسی تعلق کی بناء پر سفید پوش سیاسی کارکن عبدالخالق وصی کو ممبر کشمیر کونسل بھی بنایا گیا تھا آزاد کشمیر اسمبلی کی خاتون ممبر سحرش قمر مسلم لیگ(ن) ضلع پونچھ کے صدرایڈووکیٹ اعجازیوسف ،ایڈووکیٹ جاوید شریف ،طیب صواب نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مرکزی قیادت کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ن لیگ کے اہم ترین تنظیمی ادارے مجلسِ عاملہ میں راولاکوٹ کو نمائندگی دی ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ آزاد کشمیر سے وزیر اعظم فاروق حیدر اور سکندر حیات سابق وزیرا عظم صرف دو ایسے لیگی رہنماء ہیں جنہیں ن لیگ کی مرکزی قیادت میں شامل کیا گیا ہے سکندر حیات ایک درجن کے قریب مرکزی نائب صدور میں شامل ہیں جبکہ فاروق حیدر بطور صدر ن لیگ آزاد کشمیر پاکستان ن لیگ کے تنظیمی سیٹ اپ کا حصہ ہیں اور اب عبدالخالق وصی کو اہم ترین عہدہ دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :