ملکی صورت حال تشویشناک حد تک خراب ہے صورت حال کی خرابی سیاستدانوں پر عائد ہو تی ہے ‘خاص طور پر یہ سیاست دان جمہوریت کے نام پر بادشاہت قائم کرنا چاہتے ہیں ‘سیاست جمہوریت کے نام پر ملک پاکستان کو دائو پر لگا دیا ہے

مسلم کانفرنس کے صدرو سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان کی بات چیت

جمعہ 13 اکتوبر 2017 16:35

مظفرآباد/پٹہکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدرو سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ ملکی صورت حال تشویشناک حد تک خراب ہے صورت حال کی خرابی سیاستدانوں پر عائد ہو تی ہے خاص طور پر یہ سیاست دان جمہوریت کے نام پر بادشاہت قائم کرنا چاہتے ہیں سیاست جمہوریت کے نام پر ملک پاکستان کو دائو پر لگا دیا شریف برادران نے ملک کو بدترین قرضوں میں جھکڑا منظم سازش کے تحت پاکستان میں اداروںکو ٹکرایا جا رہا ہے محب وطن پاکستانی کے لیے باعث تشویش ہے کہ ان کا وزیر خارجہ ہندوستان کی زبان بو لنے پر مجبور ہیں یوم شہداء کے موقع پر آرمی چیف کے بیان نے بہت کچھ کر چکے مزید کرنا ہے کے بیاں سے دنیا کو بتا دیاکہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمہ کے لیے ہم نے بھر پور کردار ادا کیا شاہد خاقان عباسی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جنہوں نے جنرل اسمبلی اور قومی اسمبلی میں کہا کہ ہندو ستان ہمارا پہلے درجے کا دشمن ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم کانفرنس ضلع مظفرآباد کے صدر پیرسید غلام مرتضیٰ گیلانی کی جانب سے دیئے گئے ظہرانہ اور پٹہکہ میں معروف کاروباری شخصیت صدر مسلم کانفرنس حلقہ دو رفیق عباسی کی شاب لاثانی ہارڈوئیر سٹور کا افتتاح کرنے کے بعد پریس کلب پٹہکہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چند سیاست دانوں نے جمہوریت کے نام پر ملک کو لوٹا سیاست میں اپنے ذاتی کاروبار کو اہمیت دی نواز لیگ نے ملک پاکستان کو تاریخ کے بدترین قرضوں میں ڈبویا غیرت مند شخص کی موجودگی میں ختم نبوت پر کامیاب نہیں ہو سکتے ختم نبوت کے معاملہ اسلام دشمن قوتوں کو یکسو کرنے کے لیے چھیڑا گیا قیامت کی نشانی ہے کہ یہ قادیانیوں کو مسلمان قرار دے رہے ہیں وزیر قانون خود طالبان کے نام سے مشہور ہے انتہا پسندوں کی سر پرستی کرنے والا ختم نبوت کو معمولی نویت کا معاملہ ہے ہم ان کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ یہ ہمارے ایمان کا حصہ اور بنیادی حقوق ہیں ختم نبوت قرار داد سعودی عرب کے بعد آزاد کشمیر ایشیاء کی پہلی مسلمان ریاست ہے جہاں پر مجاہد اول سردارمحمد عبدالقیوم خان نے قرار داد منظور کی اور قادیانیوں کو کافر قرار دیا گیا اس کے بعد ذوالفقار علی بھٹو کو یہ کام کرنا پڑا سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے جنرل اسمبلی میں بھر پور موقف اٹھایا اسمبلی فورم پر کہا کہ ہندستان ہمارا دشمن ہے وزیر اعظم پاکستان نے اپنے حصے کا کام کر دکھایا شریف برادران فو ج کو مارشل لا کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں محب وطن پاکستانی نواز لیگیوں کے ساتھ نہیں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں سینٹ کے اراکین نے نااہل شخص کے حق میں قرار داد پاس کی پاکستان میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں شریف برادران افرا تفری پھیلاکر مارشل لا کی طرف فوج کو دھکیلنا چاہتے ہیں تاکہ فوج اپنا کام نہ کر سکے اگر سیاست دانوں سے ملک نہیں چل سکتا تو ایمر جنسی لگا کر عبوری حکومت قائم کی جائے اس موقع پر انہوں نے آزاد کشمیر حکومت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں پہلے کہہ چکا ہوں کہ یہاں نواز لیگ نہیں آزاد کشمیر میں افرا تفری کا عالم ہے لیڈی ہیلتھ ورکروں کو حق مانگنے پر سڑکوں پر ڈنڈے مارے جارہے ہیں پولیس ،محکمہ شاہرات ،جنگلات ودیگر محکموں کو تنخوائیں نہیں دی جارہی کرپشن عروج پر ہے ،کئی ورکچارج ملازمین سڑکوں پر آئے روز اپنے حق کے لیے باہر نکلتے ہیں ،جھوٹے اور بنیاد دعوے کرنے والے عوام کا خون اب دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے عوام کو اُن کا جائز حق اُن کی دہلیز پر دلائیں گے حکومت ہوش کے ناخن لے عوام اور ملازمین کو اُن کا بنیادی حق فوراً ادا کرئے گزشتہ روز لیڈ ہیلتھ ورکروں کو اپنے حق مانگنے پر حکومت کی جانب سے لاٹھی چارج کروانے کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور ہم بے سہاہ ملازمین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کے جائز مطالبات کے ساتھ ساتھ ٓاُن کی تنخواہیں بھی انہیں فوری ادا کی جائیں ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ سابق وزیر حکومت پیر سید مرتضی علی گیلانی، سابق امید وار اسمبلی میر عتیق الرحمن، راجہ ثاقب مجید،خواجہ محمدشفیق،سردار افان خان ودیگر کارکنان بھی موجود تھے اس کے بعد مسلم کانفرنس حلقہ ایک اور دو کی جانب سے صدر مسلم کانفرنس کے حق میں عصرانہ دیا گیا جہاں پر سینکڑوں لوگوں اورجماعتی کارکنوں نے شرکت کی ویلی ویو ہوٹل پٹہکہ پر دیے گے عصرانے سے خطاب کرتے ہوئے صدر مسلم کانفرنس نے شریف برادران کو خوب آڑھے ہاتھوں لیا انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں دیکھا جائے ان کے ساتھ ہو تا کیا ہے پا کستانی وزراء نااہل شخص کو بچانے کے لیے عدالتوں تک ساتھ جاتے ہیں رینجر کے روکنے پر استعفی دینے والوں کو آئی ایس پی آر کے جنرل کی طرف سے رینجرز اہلکاروں کو مبارکبا د پیش کرنے پر اندازہ ہونا چاہیے کہ وہ عدالت کیوں گے تھے ان کا کیا کام ہے کہ وہ نااہل شخص کے پروٹوکول میں ان کے ساتھ جائیں مسلح افواج پاکستان اندورنی و بیرونی محاذ پر جنگ لڑ رہی ہے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے کردار کو دنیا سلام پیش کرتی ہے انہوں نے کہا کہ شریف برداران اپنے کیے کی سزاء بھگت رہے ہیں آزاد کشمیر میں تعمیروترقی کا نام نشان نہیں کرپش عروج پر ہے ہم نے ماضی کو چھیڑے بغیر آگے کی طرف نکلناہے اس موقع پر مسلم کانفرنس کے دیگر رہنمائوں مرتضی علی گیلانی،میر عتیق الرحمن، راجہ ثاقب مجید ، سلیم اعوان ودیگر نے بھی خطاب کیا عصرانے میں مسلم کانفرنس کوٹلہ لچھراٹ کے رہنمائوں راشد عباسی، سیٹھ کریم اللہ عباسی،میررضوان رحمان، میرامتیاز ،عاصم نقوی،رفیق عباسی،سجاد انور عباسی، جاوید عجب عباسی، صدام عباسی، نثار شاہ، نذیر عثمانی،میر نوید،سجاد سلہریا، سمیت مہاجرین نے بھی شرکت کی اس سے قبل جب سردار عتیق احمد خان پٹہکہ پہنچے تو کارکنان مسلم کانفرنس نے ان کا بھر پور استقبال کیا اور نعرے بازی بھی کی گئی ،،دریں اثناء صدر مسلم کانفرنس قانون ساز اسمبلی آزادکشمیر کے ملازم مجاہد شاہ کے گھر جا کر اُن سے اُن کے بیٹے کی وفات پر اظہار ہمدردی کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

بعدازاں صدرمسلم کانفرنس ٹھیکیدار میر شفیق الرحمان ممبر مجلس عاملہ مسلم کانفرنس ومیر مطیع الرحمان کے والد حاجی میر غلام قاسم کے گھر بٹمنگ جا کر اُ ن سے اظہار تعزیت کی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔دریں جب بٹمنگ سے پٹہکہ روانہ ہوئے تو صدر مسلم کانفرنس کا جگہ جگہ راستے میں شاندار استقبال کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :