خطہ کشمیر کو نشہ کی لعنت سے چھٹکارہ دلوانے کیلئے آگاہی مہم چلائیں گے ، سکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں میں سیمینارز کاانعقاد ہوگا‘برما اور مقبوضہ کشمیر میں معصوم مسلمانوں پر ظلم وستم کی آواز اقوام عالم تک پہنچائیں گے

انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے نومنتخب صدر نعمان الجبار کی میڈیا سے بات چیت

جمعہ 13 اکتوبر 2017 16:35

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے نومنتخب صدر نعمان الجبار نے کہاہے کہ خطہ کشمیر کو نشہ کی لعنت سے چھٹکارہ دلوانے کیلئے آگاہی مہم چلائیں گے ، سکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں میں سیمینارز کاانعقاد ہوگا۔برما اور مقبوضہ کشمیر میں معصوم مسلمانوں پر ظلم وستم کی آواز اقوام عالم تک پہنچائیں گے ، مسئلہ کشمیر پر پیش رفت کیلئے کشمیری قیادت کو آگے لانا ہوگا، مسلمانوں پر مظالم کی آواز کواقوام عالم تک پہنچانے کیلئے انجمن طلبہ اسلام سوشل میڈیا رائٹ فار فریڈم مہم پر کام کررہی ہے ۔

ان خیالات کااظہار انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے نومنتخب صدر نعمان الجبار نے مظفرآباد دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ انجمن طلبہ اسلام پاکستان نے ملک گیر دشمن عناصرکیخلاف تحریک چلائی ہے ۔ جس سلسلہ میں آگاہی شعور مہم کے طور پر اکتوبرکاپہلا ہفتہ ’’اساتذہ‘‘دوسراہفتہ سماجی رہنمائوں جبکہ تیسرا ہفتہ شجرکاری مہم پر صرف کرینگے ۔

انہوں نے کہاکہ انجمن طلبہ اسلام وقت کے تقاضوں کو پورا رکرتے ہوے حالات واقعات کے مطابق ’’نشہ سے انکار زندگی سے پیار ‘‘ کے موضوع کے تحت پاکستان وآزادکشمیر کے سکولوں میں نشہ مضر اور حرام ہے کیخلاف آّگاہی مہم چلائیں گے ،جس میں مختلف سکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں میں سیمینار کاانعقاد بھی کیاجائیگا۔ انہوں نے کہاکہ اسوقت امت مسلمہ اغیار کے ہاتھوں یرغمال دکھائی جارہی ہے برما اور مقبوضہ کشمیر کے معصوم ومظلوم مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم کیخلاف ڈائیلاگ کاسلسلہ شروع کیاجارہاہے جس میں ابتدائی طور پر سو شل میڈیا مہم رائٹ فار فریڈم کے نام سے امن کے علمبرداروں کو یہ بات واضح کرنا ہے کہ خطہ میں ظلم وستم سے امن کی آشا کو نقصان ہورہاہے ۔

انہوں نے کہاکہ ریاستی دہشتگردی کیخلاف سیاستدانوں، ماہرین کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کرنا ہے ۔ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیرکے مسلمانوں کواستصواب رائے کے مطابق ان کے حقوق دے ، کوئی بھی ڈائیلاگ کشمیریوں کومائنس کرکے قبول نہیں ہونگے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ نوجوان ہی خطہ میں بہتری کیلئے کام کرسکتے ہیں، کشمیری نوجوان ہجرت کرتے ہیں ہجرت سنت نبوی ؐ ہے جس سے ان کی صلاحیتوں کو نکھار ملتاہے انہوں نے کہاکہ کشمیری نوجوان بسلسلہ روزگار گھر سے نکلتے ہیںتوانہیں اچھے مواقعے ملتے ہیں جس سے ان کی صلاحیتوں میں نکھار آتاہے ۔ انہوں نے اس موقع پر کہاکہ نوجوان تعلیم پر فوکس کریں تاکہ حالات کا مقابلہ کیاجاسکے ۔

متعلقہ عنوان :