نیلم کی زمین ، وسائل پر پہلا حق اہلیان نیلم کا ہے ،حکومت آزادکشمیر نیلم کی اراضی جبراً لینڈ مافیا کو لیز پر دے رہی ہے ، حکومت بیرون اضلاع کے بجائے نیلم کی اراضی نیلم ہی کے لوگوں کو لیز پر دے

تحریک انصاف آزادکشمیر کے جوائنٹ سیکرٹری وسابق امیدواراسمبلی قاضی محمد اسرائیل کی بات چیت

جمعہ 13 اکتوبر 2017 16:35

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری وسابق امیدواراسمبلی قاضی محمد اسرائیل نے کہاہے کہ نیلم کی زمین ، وسائل پر پہلا حق اہلیان نیلم کا ہے ،حکومت آزادکشمیر نیلم کی اراضی جبراً لینڈ مافیا کو لیز پر دے رہی ہے ، حکومت بیرون اضلاع کے بجائے نیلم کی اراضی نیلم ہی کے لوگوں کو لیز پر دے ، اگر مطلوبہ ریٹس ، ٹینڈر ،بولی پر مقامی لوگ اراضی نہ لیں تب باہر کے لوگوں کی دی جائے ،شاہ غلام قادر اور قمرالزمان نیلم میں ایک ہی ایجنڈے پر گئے ہیں،ان کی نظریں نیلم کے قیمتی پہاڑوں ، معدنیات، جوہرات، جنگلوں، سفید رقبہ جات پر ہیں۔

نیلم سے جو اراضی لیز پر دینا مقصود ہے ان کے ٹینڈر کال کیئے جائیں۔تحریک انصاف اقتدار میں آکر لیز پر دی گئی تمام اراضی منسوخ کرکے مقامی افراد کو دے گی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری وسابق امیدواسمبلی حلقہ نیلم قاضی محمد اسرائیل نے گزشتہ روز میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شاہ غلام قادر کا نیلم ویلی جانا ہی لینڈ مافیا ، ٹمبر مافیا کو سپوٹ کرنا ہے ، پی پی دور میں نیلم کے قیمتی پہاڑوں کو نیلم سے باہر کے لوگوں کو لیز پر دیکر مقامی لوگوں کامعاشی قتل کیاگیا، جبکہ اب شاہ غلام قادر کی ایماء پر رتی گلی ، منڈکرو، نالہ ، کیل سیری ، گریس ، اور لوئر نیلم کے متعدد سیاحتی مقامات کو محکمہ سیاحت کے ذریعے مختلف مافیا کو لیز پر دینے کامعائدے چلے رہے ہیں جن سے آئندہ نیلم کو کلچر ، خوبصورتی ، قدرتی حسن ، جنگلات ،کو شدید نقصان ہوگا۔

اور نیلم کے ہزاروں خاندانوں کومعاشی طور پر کمزور کرنے کی سازش کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وادی نیلم میں جوسیاحتی رقبہ جات جن جن وارڈ ، یونین کونسل اور تحصیل یا ضلع میں ہیں وہاں ہی کے لوگوں کو ترجیح بنیادوں پرکاروبار کیلئے فراہم کیئے جائیں۔سیاحتی اراضی کے باقائد ٹینڈر کیئے جائیں جو مقامی افراد اس بولی پر نہیں اتر سکتے تو پھر باہر کے لوگوں کو کسی خاص معاہدے کے مطابق دی جائیں انہوں نے کہاکہ بغیر کسی پلان کے نیلم میں لوگوں کو باہر سے لاکر بٹھانے سے سیاحت ، کلچر بدنام ہوااور نیلم کے عوام کے عوام کامعاشی قتل بھی ہوا۔

انہوں نے کہاکہ نیلم کے عوام اٹھ کھڑے ہوں باہر کے لوگوں کو اراضی لیز پر دینے کے بجائے وہاں ہی کے لوگوں کو دی جائے تاکہ معاشی طور پر اہلیان نیلم مضبوط ومستحکم ہوسکیں ۔ انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ پی ٹی آئی جب اقتدار میں آئے گی تو آزادکشمیر باالخصوص نیلم کی تما م لیز یکسر منسوخ کرکے عوام کے حوالے کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :