سپیکر اسمبلی محکمہ برقیات نیلم کے سامنے بے بس ، سرگن ہائیڈل پراجیکٹ سے دودھنیال کے 10 دیہاتوں کو بجلی نہ مل سکی

جمعہ 13 اکتوبر 2017 16:35

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) سپیکر اسمبلی محکمہ برقیات نیلم کے سامنے بے بس ، سرگن ہائیڈل پراجیکٹ سے دودھنیال کے 10 دیہاتوں کو بجلی نہ مل سکی ، سپیکر اسمبلی کے احکامات ایکسین برقیات، ایس ڈی او نے جوتے کی نوک پر رکھ دیئے ،بٹنگی ، ریشنہ ، مغلپورہ ، میدان ، سیری ، جھکڑیالی ، ٹھنڈاپانی، چھری ، بیسانولی ، بن تل بجلی سے محروم ،ایس ڈی او برقیات شاردہ بجلی پر سانپ بن بیٹھا،15دن کے اندر اگر محکمہ برقیات نے دودھنیال کے دیہاتوں کو بجلی نہ دی تو شاہراہ نیلم بند کرکے محکمہ برقیات کیخلاف احتجاج کرینگے ۔

گزشتہ روز سابق چیئرمین یونین کونسل دودھنیال وڈار اتحاد کے چیئرمین عبداللہ ڈار انقلابی کی قیادت میں ملنے والے وفد جس میں غلام مصطفی ڈار، غازی محمد حسین ڈار، حوالدار ریٹائرڈ عبدالطیف ڈار، حوالدار ریٹائرڈ محمد اقبال ، الیاس ڈار، عبدالوحید ، فیروز الدین، حافظ محمد شفیع ، گلاب الدین، فیروز الدین نے میڈیا کوبتایا کہ ودھنیال کی سرزمین سے ہزاروں ووٹ ن لیگ کو دینے کا مقصدعوامی مسائل کا حل تھا لیکن افسوس سے کہنا پڑ رہاہے کہ سرگن سے آنیوالی بجلی دودھنیال کے مذکورہ علاقوں کو فراہم کرنے کیلئے گزشتہ سال سپیکر اسمبلی نے ایکسین برقیات نیلم اور ایس ڈی او برقیات شاردہ ارشاد اعوان کو ہدایت کی تھی کہ دودھنیال کے مذکورہ علاقوں میں فوری بجلی فراہم کی جائے لیکن 13 ماہ گزرنے کے باوجود بھی محکمہ برقیات کو ٹھس سے مس نہیں ہورہاہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عبداللہ ڈار انقلابی نے سپیکر اسمبلی سے مطالبہ کیاہے کہ دودھنیال کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیئے جائیں۔ اور دودھنیال کے مذکورہ علاقوں میں بجلی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔اور دودھنیال سے جن جن لوگوں نے ن لیگ کی کامیابی کیلئے سرتوڑ کوششیں کی ان کے ترقیاتی کام ترجیح بنیادوں پر ہونے چائیے انہوں نے کہاکہ ڈار اتحاد کاکردار مسلم لیگ ن کیلئے کسی سے ڈھکا چھپانہیں۔مرکزی قیادت سمیت سپیکر اسمبلی نظرثانی کریں۔

متعلقہ عنوان :