آزادکشمیر کے وزیر تعلیم سکولز و کالجز اور ایم سی ڈی پی بیرسٹر افتخار علی گیلانی کی زیر صدارت محکمانہ اجلاس

ڈیفڈ اور برٹش کونسل کے تعاون سے سرکاری سکولوں کیلئے سکولز ڈیجیٹل لٹریسی اور کور سکل ٹریننگ پروگرام پر بریفنگ دی گئی

جمعہ 13 اکتوبر 2017 16:35

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) آزادکشمیر کے وزیر تعلیم سکولز و کالجز اور ایم سی ڈی پی بیرسٹر افتخار علی گیلانی کی زیر صدارت محکمانہ اجلاس ڈیفڈ اور برٹش کونسل کے تعاون سے آزادکشمیر کے سرکاری سکولوں کیلئے سکولز ڈیجیٹل لٹریسی اور کور سکل ٹریننگ پروگرام پر وزیر تعلیم کو بریفنگ دی گئی ڈیفڈ اور برٹش کونسل کے تعاون سے پہلے مرحلہ پر 20لیڈ ورکشاپس کا انعقاد 700ہیڈ ٹیچرز کو ٹریننگ دی جائے گی مسلم ہینڈز پروگرام پر عملدرآمد میں پارٹنر کے طور پر فرائض سر انجام دے گی آزادکشمیر کا محکمہ تعلیم اس پروگرام کی نگرانی کرے گا ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم سکولز و کالجز بیرسٹر افتخار علی گیلانی نے کہا کہ آزادکشمیر میں اساتذہ کو استعداد کار بڑھانے میں تربیت کے بھرپور مواقع فراہم کئے جائیں گے ریاست میں میعار تعلیم کی بہتری کیلئے موجودہ حکومت سنجیدگی سے اقدامات اٹھا رہی ہے محکمہ تعلیم کے افیسران اساتذہ کی تربیت کیلئے اداروں سے بھرپور تعاون اور اس طرح کے مواقع فراہم کرنے کیلئے کام کریں ریاست میں تعلیم کی بہتری کیلئے اساتذہ کو تربیت اور مناسب مواقع مہیا کریں گے