مظفرآباد ‘حلقہ تین عوامی مسائل کے تدارک اور شنوائی کیلئے وزیر تعلیم سکولز بیرسٹر افتخار کامنگل کو کھلی کچہری لگانے کا فیصلہ

جمعہ 13 اکتوبر 2017 16:35

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) مظفرآباد کے حلقہ تین عوامی مسائل کے تدارک اور شنوائی کیلئے وزیر تعلیم سکولز و کالجز اور منتخب رکن اسمبلی بیرسٹر افتخار گیلانی نے اتوار کے بجائے منگل کے روز کھلی کچہری لگانے کا فیصلہ کر لیا حلقہ تین کے عوام کو درپیش مشکلات دور کرنے کیلئے وزیر تعلیم ہفتہ وار منگل کے روز کھلی کچہری میں حلقہ کے عوامی مسائل سنیں گے اور ان کے تدارک کیلئے احکامات جاری کریں گے حلقہ سے تعلق رکھنے والے عوام کو بلا تخصیص اپنے مسائل منتخب رکن اسمبلی بیرسٹر افتخار علی گیلانی تک پہنچا سکیں گے اور عوامی مسائل پر فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے اس سے قبل وزیر تعلیم نے اتوار کے روز عوامی مسائل سننے کیلئے دن مختص کیا تھا تاہم چھٹی کی وجہ سے اس دن کو تبدیل کر کے منگل کے روز کا انتخاب کیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :