بھارتی حکمران گھٹیااور متعصبا نہ سوچ کے حامل ہیں ،بھارت دہشتگرد ملک ہے ‘مودی انٹرنیشنل کرائم کا سربراہ ہے‘ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی سرگرمیاں عالمی اور جنگی قوانین کے منافی ‘بھارت کی ہٹ دھرمی نے جنوبی ایشیاء کا امن دائو پر لگادیاہے

انصارالامہ کے نائب امیر مولانا محمدسجادشاہد کا بیان

جمعہ 13 اکتوبر 2017 16:32

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) بھارتی حکمران گھٹیااور متعصبا نہ سوچ کے حامل ہیں ،بھارت ایک دہشت گرد ملک ہے مودی انٹرنیشنل کرائم کا سربراہ ہے،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی سرگرمیاں عالمی اور جنگی قوانین کے منافی ہیں ،بھارت کی ہٹ دہرمی نے جنوبی ایشاء کا امن دائو پر لگادیاہے،ان خیالات کا اظہار انصارالامہ کے نائب امیر مولانا محمدسجادشاہد نے کیا انہوں نے کہا کہ بھارتی حکمران سفاک اور دہشت گرد ہیں مودی اور اس کی جماعت اور اسکی کابینہ ماضی کے نامور دہشت گرد اور لٹیرے ہیں،مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی خالصتا کشمیریوںکی اپنی تحریک ہے،ٹرمپ اور مودی پاکستان دشمنی میں پاگل ہو چکے ہیںیہ دونوںملکرپاکستان کو غیرمسحکم کرنا چاہتے ہیں،ہماری حکو مت سفارتی محاذپر شکست پر شکست کھا رہی ہے،حکومت عالمی عدالت میں مودی کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ درج کرائے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کی شہادت لائن آف کنٹرول پر فائرنگ سول اور فوجی جوانوں کی شہادت اب ناقابل برداشت ہے،حکومت کو چاہئیے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے لئے اپنی پالیسی از سر نو مرتب کرے

متعلقہ عنوان :